ناخنوں کی وقتاً فوقتاً صفائی کریں۔ ہفتے میں ایک بار تراشیں۔ گیلے ناخن تراشنے سے گریز کریں، اس سے وہ ٹوٹ سکتے ہیں۔ ناخنوں پر لیموں رگڑنے سے ان کی چمک برقرار رہتی ہے۔
EPAPER
Updated: February 24, 2026, 7:28 PM IST | Mumbai
ناخنوں کی وقتاً فوقتاً صفائی کریں۔ ہفتے میں ایک بار تراشیں۔ گیلے ناخن تراشنے سے گریز کریں، اس سے وہ ٹوٹ سکتے ہیں۔ ناخنوں پر لیموں رگڑنے سے ان کی چمک برقرار رہتی ہے۔
اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں اور چٹخ کر ٹوٹ جاتے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے نجات حاصل کرنے کے کچھ گھریلو نسخے ذیل میں دیئے جا رہے ہیں جن کے استعمال سے نہ صرف آپ کے ناخن مضبوط ہوں گے بلکہ خوبصورت اور چمکدار بھی ہوں گے:
پہلا نسخہ
تھوڑی سی گلیسرین لے کر اس سے ۱۰؍ منٹ تک ناخنوں کی مساج کریں۔ ۱۰؍ منٹ کے بعد ۲۰؍ منٹ کے لئے ناخنوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اپنی انگلیوں کے ناخنوں کو صابن کے بغیر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ کرنے سے آپ کے ناخن مضبوط ہو کر چٹخ کو ٹوٹنا بند ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: یہ نسخے بالوں کے مسائل سے نجات دلائیں
ناخن خون کی کمی اور موسم کے اثرات کی وجہ سے خشک ہو کر چٹخ جاتے ہیں۔ دراصل ہوتا یہ ہے کہ ناخن ٹشوز کی مدد سے آپس میں جڑے ہوتے ہیں جس سے ایک ٹشو دوسرے ٹشو کو ناخن کی جڑ (جہاں سے ناخن جلد سے جڑے ہوتے ہیں) میں سے مطلوبہ پروٹین پہنچاتے ہیں، دوسرا ٹشو تیسرے ٹشو کو اور پھر یہ اسی طرح چلتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہر ٹشوز کو صحیح طریقے سے اور مطلوبہ پروٹین ملتی رہتی ہے جس سے ناخن مضبوط رہتے ہیں لیکن جب ناخن بہت زیادہ خشک ہو جائیں تو جڑے ہوئے ٹشوز علاحدہ علاحدہ ہو جاتے ہیں جس سے ٹشوز کی صحیح مقدار میں پروٹین نہیں ملتی اور یہ مردہ ہو جاتے ہیں۔ گلیسرین یہ کام کرتی ہے کہ ان ناخنوں کو خشک ہونے سے بچاتی ہے جس سے ناخنوں کے چٹخنے کا عمل ختم ہو جاتا ہے اور ہر ٹشو کو پروٹین پہنچتی رہتی ہے جس سے ناخن نہیں ٹوٹتے۔
یہ بھی پڑھئے: رمضان کے دوران بچوں کی اخلاقی تربیت کیسے کی جائے؟
دوسرا نسخہ
کسی چھوٹے برتن میں زیتون کا تیل لیں۔ تیل اتنا ہونا چاہئے کہ اس میں آپ کی انگلیوں کے ناخن ڈوب جائیں۔ اس زیتون کے تیل میں اپنے ناخنوں کو ۱۵؍ منٹ تک ڈبو کر رکھیں اور ساتھ ساتھ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد ناخنوں کو تیل کے برتن میں سے نکال کر مساج کرتے رہیں، خاص طور پر ناخنوں کی جڑوں میں ضرور مساج کریں۔ ۱۵؍ منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ہلکا صابن استعمال کرتے ہوئے دھو لیں۔ لیکن یاد رہے ناخنوں کو صابن سے نہیں دھونا۔ اس عمل کو روزانہ کرنے اسے آپ کے ناخن مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سیل‘‘ کے دوران خریداری کرتے وقت اِن باتوں کا خیال رکھیں
زیتون کا تیل ایک اچھا اینٹی بیکٹیریل، اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی ایجنگ ہے جو کسی بیماری کی وجہ سے ناخنوں پر کئے جانے والے بیکیٹریا کے حملے کو روکتا ہے اور اس کے خلاف مزاحمت بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ناخنوں کے جڑوں میں مساج کرنے سے خون کی گردش بڑھ جاتی ہیں جس سے ناخنوں کو زیادہ سے زیادہ پروٹینز پہنچتی ہے جس سے ناخن مضبوط رہتے ہیں۔ ایسے لوگ جو گھر سے باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو ان کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال کرنا نہایت ہی مفید ہے کیونکہ زیتون کا تیل ناخنوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے نہ صرف محفوظ بلکہ ان کا گلابی پن بھی قائم رکھتا ہے۔