Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرمیوں میں جسم کو پانی کی کمی سے بچانے والے قدرتی مشروبات

Updated: May 14, 2026, 4:05 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

گرمی کے دنوں میں جسم کو ترو تازہ رکھنا اورپانی کی کمی سے بچانا بہت ضروری ہوتا ہے۔

Cumin drink is a refreshing drink. Photo: INN
زیرہ کا مشروب ایک تازگی بخشنے والا مشروب ہے۔ تصویر: آئی این این

گرمی کے دنوں میں جسم کو ترو تازہ  رکھنا اورپانی کی کمی سے بچانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کچن میں موجود  اجزاء سے صحت بخش اور تازگی فراہم کرنے والے مشروبات تیار کئے جا سکتے ہیں جو جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ کچھ آسان  اور تروتازہ رکھنے والے  مشروب یہ ہیں:

 سونف کا مشروب: 

جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور ہاضمے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔

 تخم ملنگاکا مشروب:

جسم کو دیر تک ترو تازہ رکھتا ہے۔

 چیا سیڈ کامشروب:

یہ مشروب فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا، ساتھ ہی توانائی بھی برقرار رکھتا ہے۔

میتھی دانے کا مشروب:

ہاضمے اور جسمانی توازن کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے والی غذائیں

 زیرہ کا مشروب:

تازگی بخشنے والا مشروب ہے جو ہاضمے اور جسم کو پانی کی کمی سے بچانے کیلئےمفید  ہے۔

خلاصہ

ان قدر تی مشروبات کومعمولات میں شامل کرنے کے ساتھ مناسب مقدار میں پانی اور موسمی پھل استعمال کرنے سے گرمیوں میں جسم ٹھنڈا، تروتازہ اور صحت مند رہتا ہے۔ان کا مسلسل استعمال  بھی  مناسب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK