Inquilab Logo Happiest Places to Work

روزہ میں ہائیڈریٹ رہنے کے تین آسان طریقے

Updated: March 05, 2026, 3:15 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

رمضان بابرکت مہینہ ہے۔ حالانکہ دن بھر بغیر پانی کے رہنے سے انسانی جسم نڈھال، تھکا ہوا اور ڈی ہائیڈریٹ ہوجاتا ہے۔

Drink small amounts of water periodically between iftar and sehri. Photo: INN
افطار سے سحری کے درمیان وقتاً فوقتاً تھوڑا تھوڑا پانی پئیں۔ تصویر: آئی این این

رمضان بابرکت مہینہ ہے۔ حالانکہ دن بھر بغیر پانی کے رہنے سے انسانی جسم نڈھال، تھکا ہوا اور ڈی ہائیڈریٹ ہوجاتا ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں، چند آسان طریقوں کو اپنانے سے انسانی جسم روزہ میں ہائیڈریٹ رہ سکتا ہے۔ آج اس کالم میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ۳؍ آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں:

(۱) افطار میں باسل سیڈز

ایک چھوٹا چمچہ سبزہ یعنی باسل سیڈز کو پانی میں بھگو دیں اور اسے افطار میں پئیں۔ سبزہ کے بیج پانی جذب کرتے ہیں جسے پینے سے انسانی جسم دیر تک ہائیڈریٹ رہتا ہے۔ یہ جسم کو اندرونی ٹھنڈک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ بھی درست کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سحری میں اِن چار غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے

(۲) سونے سے قبل ادرک کا پانی

پانی میں ایک ٹکڑا ادرک ڈال کر اُبال لیں، پھر اسے چھان کر سونے سے قبل پئیں۔ ادرک نظام ہضم درست کرتا ہے اور پھولے ہوئے پیٹ سے راحت دلاتا ہے جس سے جسم کو دیر تک ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

(۳) افطار میں ناریل پانی

افطار میں ایک گلاس ناریل پانی پئیں۔ یہ قدرتی الیکٹرولائٹس سے مالا مال ہے جو انسانی جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور کھوئی ہوئیں معدنیات کی کمی پورا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گھر، بچے اور عبادات: توازن کیسے قائم رکھیں؟

خلاصہ:

یہ چند آسان اور مؤثر عادتیں انسانی جسم کو تازہ اور فعال رکھنے میں معاون ہوں گی۔ ساتھ ہی متوازن غذا کھائیں اور افطار سے سحری کے دوران مناسب مقدار میں پانی پئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK