Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

اِن ۴؍ طریقوں سے نزلے سے نجات حاصل کریں

Updated: June 26, 2024, 12:29 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

نزلہ اگر کسی بھی سبب سے لاحق ہوجائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ درج ذیل ۴؍ طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

According to experts, it is important to drink plenty of water during a cold. Photo: INN
ماہرین کے مطابق، نزلے میں ضروری ہے کہ آپ خوب پانی پئیں۔ تصویر : آئی این این

نزلہ اگر کسی بھی سبب سے لاحق ہوجائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ درج ذیل ۴؍ طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان طریقوں پر عمل کرکے آپ نزلے سے نجات حاصل کرسکتی ہیں:
(۱) پانی زیادہ پئیں
 ماہرین کے مطابق، نزلے میں ضروری ہے کہ آپ خوب پانی پئیں۔ آپ عام دنوں میں جتنا پانی پیتے ہیں، نزلے کی حالت میں اس سے زیادہ پئیں اور اس کے ساتھ وٹامن سی سے بھرپور غذائیں کھائیں۔ زیادہ پانی پینے سے نزلے کی علامات ختم ہوجاتی ہیں، مثلاً ناک بہنا یا حلق کی تکلیف وغیرہ۔ سانس کی نالی کشادہ ہوجاتی ہے اور حلق کے بیکٹیریا سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
(۲) مناسب نیند
 رات کو جب آپ گہری نیند سوتے ہیں تو آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں وائرس بے اثر ہوجاتے ہیں۔
 ماہرین کے مطابق، نزلے کے ابتدائی گھنٹوں میں اگر آپ اضافی طور پر ایک یا ۲؍ گھنٹے سوئیں گے تو اس سے بھی فائدہ ہوگا۔ ایک تحقیق کے مطابق، وہ افراد جو ۷؍ گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں، انہیں نزلہ ہونے کے امکانات، ان افراد کی نسبت ۳؍ گنا زیادہ ہوتے ہیں، جو ۷؍ گھنٹوں سے زیادہ سوتے ہیں۔ چنانچہ جب نزلے کی آمد ہو تو خوب نیند لیں۔
(۳) نمکین پانی سے غرارہ کریں
 نزلے سے اگر آپ کے حلق میں تکلیف ہو تو نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر غرارہ کریں۔ نمک آپ کے حلق کی رطوبت کو کھینچ نکالتا ہے۔ اس کے علاوہ حلق کے پچھلے حصے میں ہونے والی سوزش بھی ختم ہوجاتی ہے۔ نمک کے غراروں سے وائرس اور مضر صحت بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں۔ غرارے ایک گلاس پانی میں نصف چمچہ نمک ملا کر کئے جائیں۔
(۴) دوا کھائیں
 جب آپ نزلے میں مبتلا ہوں اور آنکھوں اور ناک سے پانی بہہ رہا ہو اور آپ کو کھانسی بھی آرہی ہو تو معالج سے مشورہ کرکے دوا کھائیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نزلے کے ابتدائی ۲۴؍ گھنٹوں میں اگر ایسی ادویہ کھا لی جائیں جن میں زنک ملا ہو تو نزلے کے اثرات کم ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK