تصور کریں کہ اگر کوئی آپ کی ہر گفتگو سن رہا ہے یا آپ کے ذاتی کالس پر نظر رکھے ہوئے ہے تو یہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 7:49 PM IST | New Delhi
تصور کریں کہ اگر کوئی آپ کی ہر گفتگو سن رہا ہے یا آپ کے ذاتی کالس پر نظر رکھے ہوئے ہے تو یہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پچھلے کچھ برسوں میں آن لائن فریب دہی اور سائبر فراڈ کے معاملات میں اتنی تیزی سے اضافہ ہوا ہے کہ اب فون استعمال کرنے والے زیادہ تر لوگ پریشان ہونے لگے ہیں۔ کئی بار ذہن میں یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں ہمارا کالز ہمارے علم میں لائے بغیر کسی دوسرے نمبر پر فارورڈتو نہیں ہو رہا ہے۔ تصور کریں کہ اگر کوئی آپ کی ہر گفتگو سن رہا ہے یا آپ کے ذاتی کالس پر نظر رکھے ہوئے ہے تو یہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج ہم آپ کو ایک خاص اورخفیہ کوڈ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی مدد سے آپ صرف چند سیکنڈس میں یہ جان سکتے ہیں کہ آیا آپ کا کال کہیں اور فارورڈ ہو رہا ہے یا نہیں اور اگر ایسا ہے تو آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:بچّوں پر غصہ کرنا نقصاندہ عمل، کیسے روکیں؟
یہ کیسے معلوم کریں کہ کال فارورڈکیا جا رہا ہے؟
اس کے لیے سب سے پہلے اپنے فون کے ڈائلر پر جائیں۔ اس کے بعد ڈائلر پر جائیں اور *#21# ڈائل کریں۔ جیسے ہی آپ اس کوڈ کو ڈائل کریں گے، آپ اپنے اسکرین پر دیکھیں گے کہ آپ کا کال، میسیج یا ڈیٹا کسی دوسرے نمبر پر فارورڈ کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
کال فارورڈنگ کو کیسے بند کیا جائے؟
اگر آپ چیک کرنے کے بعد بھی محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا کال فارورڈنگ ابھی بھی جاری ہے، تو آپ کے پاس اس کے لیے ایک اور آسان طریقہ ہے۔ بس اپنے فون کے ڈائلر پر جائیں اور ##002# ڈائل کریں۔ جیسے ہی آپ یہ کوڈ داخل کرتے ہیں، آپ کے نمبر سے متعلق تمام قسم کے کال ڈائیورٹ یا فارورڈنگ سیٹنگز کو فوری طور پر غیر فعال کر دیا جائے گا۔ یعنی آپ کا کال براہ راست آپ کے فون پر آئے گا۔ حفاظت کے لیے آپ کو وقتاً فوقتاً ایسا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے آپ کی پرائیویسی بھی برقرار رہے گی اور کوئی آپ کی بات نہیں سن سکے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کوڈ کے لیے آپ کو کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی آپ کو کسی قسم کا چارج ادا کرنے کی ضرورت ہے۔