• Tue, 10 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اپنے اور بچوں کے لئے وقت نکالنے کی چند کارآمد تدابیر

Updated: February 10, 2026, 2:38 PM IST | Mumbai

آج کل کا دور مشینی دور ہے۔ ہر کام تیز رفتاری سے ہورہا ہے اسکے باوجود زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے بھی وقت نہیں ملتا۔

Get your children to help you with your work, this way the work will be done faster and you will also get their support. Photo: INN
کام کے دوران بچوں کی مدد لیں، اس طرح کام جلدی ہوگا اور آپ کو اُن کا ساتھ بھی ملے گا۔ تصویر: آئی این این

آج کل کا دور مشینی دور ہے۔ ہر کام تیز رفتاری سے ہورہا ہے اسکے باوجود زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے بھی وقت نہیں ملتا۔ اس کے لئے ذیل میں چند ایسے طریقے بتائے جا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ محسوس کریں گی کہ آہستہ آہستہ آپ کی زندگی خوبصورت ہوتی جارہی ہے:

وَن ڈش کا فارمولہ اپنائیے

ضروری نہیں کہ آپ کھانے میں ڈھیر ساری ڈشز کے انبار لگا دیں، چاہے آپ ایک ہی ڈش پکائیں مگر اپنے ہاتھوں سے پکائیں۔ اس سے آپ اپنے لئے بھی وقت نکال سکیں گی۔ روزانہ ایک جیسا کھانا نہ پکائیں، موسم کے حساب سے تیار کیا گیا کھانا سب کو پسند بھی آئے گا اور آپ کو سراہا بھی جائے گا۔ اس کے علاوہ چھٹی والے دن ذرا خاص اہتمام کریں تاکہ گھر والے آپ کے مداح ہوجائیں، اس اہتمام میں بچوں کی پسند کو ضرور ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھئے: یہ مشروبات وزن کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں

مل جل کر کام کرنے کی تکنیک

آپ اگر گھر کے کاموں میں بہت مصروف ہوتی ہیں تو چند کام ایسے ہوتے ہیں جس کو کرکے بچے خوش ہوتے ہیں۔ جیسے کہ بچوں کو واشنگ مشین میں کپڑے ڈالنے کی ہدایت دیں یا ویکیوم کی مدد سے قالین صاف کرنے دیں۔ ایسے کام ہیں بچے شوق سے کرتے ہیں۔ اس دوران ان کے آس پاس رہیں اور بات چیت کرتے رہیں۔ اس طرح آپ کو بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت مل جائے گا اور بچوں کی مدد کرنے سے آپ کو بھی کچھ وقت میسر آجائے گا۔

بچوں کے ساتھ چہل قدمی

صبح سویرے اٹھ کر کام شروع کرنے سے پہلے بچوں کو اسکول چھوڑنے جائیں۔ اس طرح آپ کی دس سے پندرہ منٹ کی چہل قدمی ہوجائے گی، جو صحتمند انسان کیلئے ضروری ہے۔ ساتھ ہی بچوں کو بھی آپ کا ساتھ مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: محض پندرہ منٹ میں میک اَپ کرنا ممکن ہے

باغبانی: ایک کارآمد مشغلہ

گھر کو اگر پودوں اور پھولوں سے سجا دیا جائے تو اس کی خوبصورتی اور سکون میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ ہرا بھرا گھر اپنے ہاتھوں سے سجایا گیا ہو تو پھر اسکی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے اور بچوں کو تو پودوں سے بہت رغبت ہوتی ہے۔ آپ بچوں کو پودوں کی دیکھ بھال کرنا، اس کو پانی دینا اور ان کی حفاظت کرنا سکھائیے۔ اس مشغلے میں آپ بچوں کے شانہ بشانہ رہیں۔ وہ آپ کا ساتھ پا کر خوشی خوشی باغبانی کے ہنر بھی سیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: مخلص لوگ سادہ زندگی: نہ مقابلہ آرائی نہ احساسِ کمتری

کھیل کود میں بھی حصہ لیں

بچوں کے ساتھ صرف ایسے کام نہ کریں جس میں آپ ان کو دلچسپی دلائیں بلکہ ایسے کام بھی کریں جس سے بچوں کو بھی احساس ہوں کہ آپ بھی ان کی چیزوں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ معلوماتی کھیل بھی کھیلیں، اس سے بچوں کی اچھی تربیت بھی ہوگی اور وہ آپ کے ساتھ خوش بھی رہیں گے۔ اس سرگرمی سے آپ بھی تازہ دم ہوسکیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK