Inquilab Logo Happiest Places to Work

روٹیاں اب خشک نہیں ہوں گی انہیں تازہ رکھنے کے آسان طریقے

Updated: August 13, 2025, 3:54 PM IST | New Delhi

روٹیاں ہندوستانی کھانوں کی روح ہیں لیکن اکثر تھوڑی دیر بعد وہ خشک یا سخت ہونے لگتی ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ روٹیاں زیادہ دیر تک نرم اور تازہ رہیں تو کچھ آسان نسخے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ مناسب اسٹوریج اور آٹا گوندھنے کی بہتر تدابیر کے ساتھ، روٹیاں گھنٹوں نرم رہ سکتی ہیں۔

Roti Basket.Photo:INN
روٹی کی باسکٹ۔ تصویر:آئی این این

روٹی ہندوستانی کھانوں کا ایک ایسا اہم حصہ ہے جس کے بغیر تھالی ادھوری لگتی ہے۔ گرم، نرم  روٹیاں کسی بھی کھانے کا ذائقہ بڑھا دیتی ہیں لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ تھوڑی دیر بعد روٹیاں خشک یا سخت ہونے لگتی ہیں جس سے کھانےکی لذت کم ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ہمیشہ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ روٹیوں کو زیادہ دیر تک تازہ اور نرم کیسے رکھیں۔ بہت سے گھریلو علاج اور اسمارٹ طریقے ہیں جن کے ذریعے روٹیاں گھنٹوں نرم رہ سکتی ہیں گویا وہ ابھی بنائی گئی ہوں۔ مناسب ذخیرہ کرنے سے لے کر آٹا گوندھنے کی تکنیک تک، کچھ چھوٹی تبدیلیاں آپ کے لیے بڑا فرق پیدا کر سکتی ہیں۔
اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی روٹیاں کھانے کے وقت تک اتنی ہی تروتازہ رہیں جتنی کہ توے  سے اتارنے کے بعد ہوتی ہیں تو یہاں دیے گئے یہ آسان اور کارآمد نسخے آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:باورچی خانہ کی ۷؍چیزیں ٹائلس کی صفائی کیلئے بہترین کلینر

گیلا کپڑا
روٹیاں تیار کرنے کے بعد انہیں ہلکے گیلے سوتی کپڑے میں لپیٹ لیں۔ یہ طریقہ روٹیوں کے اندر نمی کو برقرار رکھتا ہے اور انہیں زیادہ دیر تک نرم رکھتا ہے۔ جیسے جیسے روٹیاں ٹھنڈی ہوں گی، وہ خشک ہونے کے بجائے اپنی نرمی برقرار رکھیں گی۔
شیشے کا کنٹینر
روٹیاں ذخیرہ کرنے کے لیے اسٹیل یا پلاسٹک کے بجائے شیشے کے برتن کا استعمال کریں۔ یہ کنٹینر ہوا کو داخل نہیں ہونے دیتا اور روٹیوں کو خشک ہونے سے روکتا ہے۔ اس سے روٹیاں کئی گھنٹوں تک تازہ رہتی ہیں گویا وہ ابھی بنائی گئی ہیں۔
 فوائل پیپر
اگر آپ نے روٹیاں باندھ کر باہر نکالنی ہیں تو فوائل پیپر میں لپیٹ لیں۔ یہ طریقہ روٹیوں کو خشک ہونے سے روکتا ہے اور ان کی گرمی کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہ ترکیب خاص طور پر ٹفن یا سفر کے دوران بہت مفید ہے۔
نیم گرم پانی
روٹیوں کو نرم بنانا آٹا گوندھنے سے شروع ہوتا ہے۔ آٹے کو ہمیشہ نیم گرم پانی سے گوندھیں۔ ایسا کرنے سے آٹا لچکدار ہو جاتا ہے اور بنی ہوئی روٹیاں زیادہ دیر تک نرم رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK