• Thu, 12 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹومیٹو فیشیل؛ چہرے کی چمک بڑھائے اور جلد کی نگہداشت کرے

Updated: February 12, 2026, 1:50 PM IST | Mumbai

ٹماٹر ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کی تازگی بڑھانے اور اس کو جواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ اسکن کی چمک کو بڑھاتا ہے، جس سے اسکن نکھری نکھری رہتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ٹماٹر ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کی تازگی بڑھانے اور اس کو جواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ اسکن کی چمک کو بڑھاتا ہے، جس سے اسکن نکھری نکھری رہتی ہے۔ اس کے لئے آپ کو پارلر جانے کی ضرورت نہیں ہے، گھر پر بآسانی کرسکتی ہیں۔ ٹومیٹو فیشیل کے مرحلہ وار طریقے بتائے جا رہے ہیں، اسے آزمائیں چہرہ نکھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: آئین اور اپنے حقوق کے متعلق خواتین کی آگاہی ضروری

(۱)کلینزنگ

یہ فیشیل کا بنیادی جز ہوتی ہے، کلینزنگ روزانہ کرنی چاہئے، کیونکہ اس سے جلد پر موجود دھول مٹی اور مردہ خلیات صاف ہوجاتے ہیں۔ ٹماٹر سے کلینزنگ تیار کرنے کے لئے آپ سب سے پہلے ایک ٹماٹر کا پیسٹ بنا لیں، اس میں ۲؍ چمچہ دودھ شامل کرلیں۔ اس پیسٹ کو پورے چہرے پر لگا کر اچھی طر ح مساج کرکے ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

یہ بھی پڑھئے: ناریل تیل: گھر کے کئی چھوٹے موٹے کام انجام دینے میں معاون

(۲)اسکرب

اسکرب بنانے کیلئے ایک چھوٹا چمچہ بیسن اور ایک چھوٹا چمچہ چینی ملا لیں۔ اس کے ساتھ ٹماٹر کا آدھا پیس کاٹ کر اسے چینی اور بیسن کے مرکب میں اچھی طرح یکجا کرلیں، بعدازاں اسے چہرے پر لگائیں۔ ۱۰؍ منٹ تک مساج کرکے ٹشو سے چہرہ صاف کرلیں۔

یہ بھی پڑھئے: چمکدار اور صحتمند جلد کے لئے ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں

(۳)فیشیل پیک

ٹماٹر کے پیسٹ میں ایک چھوٹا چمچہ دہی، شہد اور بیسن ملا کر ایک گاڑھا سا پیک بنالیں اور اس کو ۱۰؍ منٹ کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں۔ خشک ہونے کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھو کر عرق گلاب کا اسپرے کرلیں۔ اب دیکھیں آپ کاچہرہ کیسا نکھرا نکھرا اور کھلا کھلا ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK