Inquilab Logo Happiest Places to Work

مزاج بخیر نہیں؟ کچھ ہی لمحوں میں خوشگوار ہو جائے گا، یہ چند نسخےآزما کر دیکھئے

Updated: May 07, 2026, 3:57 PM IST | Mumbai

بہت سے افراد اضطرابی کیفیت کا شکار رہتے ہیں جو ان کے مزاج پر برا اثر ڈالتی ہے۔عموما ایسا ہماری روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے آنے والے دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بہت سے افراد اضطرابی کیفیت کا شکار رہتے ہیں جو ان کے مزاج پر برا اثر ڈالتی ہے۔عموما ایسا ہماری روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے آنے والے دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ دباؤ ہماری نفسیاتی حالت اور موڈ کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اس سے چڑچڑاپن پیدا ہوتا ہے جو آخر کار شدید الجھن اور پریشانی تک جا پہنچتا ہے۔ اس لیے اگر آپ ایسی کسی کیفیت کا شکار ہوں جس کی وجہ آپ کو معلوم نہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے، البتہ اگر دباؤ کی وجہ سے ایسی کیفیت ہوتو اس کے لیے کچھ طریقے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اس کیفیت سے نجات پاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کسی زمانے میں مہمانوں کی وجہ سے گھر آنگن میں رونق اور برکت ہوتی تھی

پانی پینا:پانی پینے سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس سے نفسیاتی کیفیت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

مچھلی کھانا:مچھلی ایک بہترین غذا ہے،  یہ اومیگا۳ فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہوتی ہے، مچھلی کھانے سے جسم کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور موڈ بہتر ہوجاتا ہے۔

ورزش کرنا:ماہرین روزانہ آدھا گھنٹہ ورزش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اگرچہ یہ معمولی ہی کیوں نہ ہو جیسے پیدل چلنا یا رقص کرنا وغیرہ۔ ورزش کرنے کی وجہ سے جسم سے منفی مواد نکل جاتا ہے۔ اس سے ایسے ہارمونز جیسے انڈورفین وغیرہ خارج ہوتے ہیں جو خوشی کا سبب بنتے ہیں۔

میوے کھانا:ماہرین صحت روزانہ کی بنیاد پر ڈرائی فروٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ وہ ہارمون سیروٹونن تیار کرتے ہیں، جن سے انسان آرام اور خوشی محسوس کرتا ہے اسی طرح نفسیاتی حالت کو بہتر بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی میں غذائیت کا کردار

خوشبو سونگھنا: خوشبو سونگھنے سے جسم میں آرام اور راحت کا احساس پیدا ہوتا ہے اسی طرح اچھے ہارمونز نکلتے ہیں جو خوشی کا باعث بنتے ہیں اور ٹینشن کو کم کردیتے ہیں۔

چاکلیٹ کھائیں: چاکلیٹ انسانی نفسیاتی کیفیت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ اس میں موجود اجزاء مزاج کو درست کرنے میں معاون ہوتے ہیں، یہ جسم میں ہارمونز کو متحرک کرتی ہے جس سے خوشی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ 

یہ بہت آسان طریقے ہیں، اول تو آپ موڈ درست رکھئے، اگر خراب ہوجائے تو انہیں آزمائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK