صحت بخش غذا ہمارے جسم کو آلودگی اور گرمی سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کو آلودہ ہوا سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ یہ ماحول کیلئے بھی مفید ہیں۔
EPAPER
Updated: May 07, 2026, 3:13 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
صحت بخش غذا ہمارے جسم کو آلودگی اور گرمی سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کو آلودہ ہوا سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ یہ ماحول کیلئے بھی مفید ہیں۔
ان دنوں ہم زیادہ گرمی، آلودگی اور موسم میں تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔ان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نہ صرف زمین متاثر ہورہی ہے بلکہ ہماری صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ ایسے حالات میں غذائیت ہمارے جسم کو محفوظ رکھنے اور ماحول کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
زیادہ درجۂ حرارت، بے ترتیب بارش اور خراب مٹی سے فصلیں متاثر ہوتی ہیں
سب سے پہلے ماحولیاتی تبدیلی اسے متاثر کرتی ہے جسے ہم کھاتے ہیں۔ زیادہ درجۂ حرارت، بے ترتیب بارش اور خراب مٹی کی وجہ سے فصلیں صحیح طریقے سے نہیں اُگ پاتیں۔ حتیٰ کہ چاول اور گندم کی غذائیت بھی کم ہو سکتی ہے۔ اس سے غذائی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جنہیں پہلے ہی مناسب خوراک میسر نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھئے: جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے والی غذائیں
صحت بخش غذا آلودگی سے نمٹنے میں معاون
دوسری بات یہ ہےکہ صحت بخش غذا ہمارے جسم کو آلودگی اور گرمی سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کو آلودہ ہوا سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ گرم موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینا بھی بے حد ضروری ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
غذائیت ماحول کے حفاظت میں معاون
غذائیت ماحول کی حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہماری خوراک کے انتخاب سے بھی آلودگی پر اثر پڑتا ہے۔ہری سبزیوں پر مبنی غذا کا استعمال کرنے سےماحول کی بھر پور حفاظت ہوتی ہے۔
اسی طرح جنک اور پراسیسڈ فوڈز کااستعمال کم کرنے اور کھانے کے ضیاع کو روکنے سےماحولیاتی آلودگی کوروکا جا سکتا ہے۔ یعنی ا س طرح سے ماحول کو ہونے والے نقصان کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: روایتی مشروبات گرمی کے موسم میں ہونے والے مسائل سے بچاتے ہیں
خلاصہ:
سادہ الفاظ میں اچھی غذائیت ہمیں بدلتے ہوئے ماحولیاتی حالات میں صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ زمین کی حفاظت میں بھی مدد دیتی ہے۔ ہماری روزمرہ کی خوراک میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہماری صحت اور ماحول دونوں کیلئے اہم ہیں، یہ بڑا فرق پیدا کر سکتی ہیں۔