Inquilab Logo Happiest Places to Work

مٹھائی کھانے کے بعد چائے کا ذائقہ پھیکا کیوں ہوتا ہے؟

Updated: August 20, 2025, 5:42 PM IST | New Delhi

چائے اور مٹھائیاں ہندوستان میں ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ مٹھائی کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی کا ذائقہ پھیکا سا لگتا ہے؟ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں خود چینی ہوتی ہے پھربھی وہ کم میٹھی کیوں لگتی ہیں؟ آئیے وجہ جانتے ہیں۔

Tea Cup.Photo:INN
چائے کا کپ۔تصویر:آئی این این

ہندوستان میں چائے اور مٹھائی کا رشتہ بہت خاص ہے۔ صبح کا آغاز ہو، دوستوں کی محفل ہو یا کسی خاص موقع پر مٹھائی کھانے کی خواہش، چائے کا کپ ہمیشہ ساتھ ہی نظر آتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جب مٹھائی یا کوئی بھی میٹھی چیز کھانے کے فوراً بعد چائے پی جائے تو اس کا ذائقہ کچھ اور ہی لگتا ہے جیسے کہ وہ  پھیکی ہو گئی ہو۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ چائے اور کافی میں چینی بھی شامل کی جاتی ہے پھر بھی اس کا ذائقہ اتنا میٹھا کیوں نہیں ہوتا جتنا ہونا چاہیے؟
یہ وہ سوال ہے جو اکثر چائے سے محبت کرنے والوں کو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کے پیچھے کیا راز چھپا ہوا ہے۔ آئیے اس دلچسپ سوال کا جواب تلاش کرتے ہیں اور اس کے پیچھے کی وجہ جانتے ہیں۔
زبان کے میٹھے رسیپٹرز
ہماری زبان پر ہزاروں ذائقہ کی کلیاں موجود ہیں۔ وہ مختلف ذائقوں کو پہچاننے کا کام کرتے ہیں، جیسے میٹھا، کھٹا، نمکین یا کڑوا۔ جب ہم میٹھی چیزیں کھاتے ہیں تو ہماری زبان پر موجود میٹھے کو پہچاننے والے ریسیپٹرز پوری طرح متحرک ہو جاتے ہیں اور شکر سے بھر جاتے ہیں۔
 مٹھائی کھانے کے بعد ذائقہ پھیکاکیوں لگتا ہے؟
چائے یا کافی کا ذائقہ اتنا مضبوط کیوں نہیں لگتا جب ہم اسے مٹھائی کھانے کے فوراً بعد پیتے ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے میٹھے ریسیپٹرز پہلے ہی چینی سے بھرے ہوتے ہیں۔ اس حالت میں جب ہم وہی یا کوئی اور میٹھی چیز کھاتے ہیں تو ہماری زبان اسے اتنی شدت سے محسوس نہیں کر پاتی۔ یہی وجہ ہے کہ چائے یا کافی پھیکی  لگتی ہے۔
 ذائقہ موافقت کی سائنسی وجہ
سائنسی زبان میں اسے ذائقہ موافقت کہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کوئی ذائقہ زبان کو مسلسل حاصل ہوتا ہے تو اس کی حساسیت کچھ وقت کے لیے کم ہو جاتی ہے۔ مٹھائی کھانے کے بعد میٹھے کے رسیپٹرز کا اثر کچھ دیر کے لیے کمزور ہو جاتا ہے۔
 ذائقہ کو دوبارہ محسوس کرنے کا طریقہ
اگر آپ چاہتے ہیں کہ چائے یا کافی کا ذائقہ اچھا لگے تو میٹھی چیز کھانے کے بعد کچھ دیر انتظار کریں۔ ماہرین کے مطابق تقریباً۱۵؍ سے۲۰؍ منٹ کا وقفہ  کے بعد میٹھے کے رسیپٹرز کا اثر معمول پر آ جاتا ہے اور چائے یا کافی کا ذائقہ پوری طرح محسوس کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK