Inquilab Logo Happiest Places to Work

دس میٹرو اسٹیشنوں پر پرانے کپڑوں کے کلیکشن باکس لگانے کا منصوبہ

Updated: May 27, 2026, 1:27 PM IST | New delhi

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو کہا کہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) دارالحکومت کے ۱۰؍ اہم میٹرو اسٹیشنوں پر پرانے کپڑوں کے جمع کرنے کے لیے خصوصی کلیکشن باکس نصب کرے گا۔

Delhi Mentro. Photo: INN
دہلی میٹرو اسٹیشن۔ تصویر: آئی این این

 دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو کہا کہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) دارالحکومت کے ۱۰؍ اہم میٹرو اسٹیشنوں پر پرانے کپڑوں کے جمع کرنے کے لیے خصوصی کلیکشن باکس نصب کرے گا، جہاں لوگ اپنے غیر استعمال شدہ کپڑے جمع کرا سکیں گے، جنہیں ری سائیکل کر کے مفید مصنوعات میں تبدیل کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے : کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والی پٹیشن دوبارہ شروع کردی

گپتا نے منگل کو نئی دہلی میں بتایا کہ ڈی ایم آر سی نے جن ۱۰؍ میٹرو اسٹیشنوں کو اس مہم کے لیے منتخب کیا ہے، ان میں شاہدرہ (ریڈ لائن)، موہن اسٹیٹ (وائلٹ لائن)، روہنی ویسٹ (ریڈ لائن)، لاجپت نگر (وائلٹ اور پنک لائن)، مالویہ نگر (ییلو لائن)، مایور وہار فیز- وَن  (بلیو اور پنک لائن)، حوض خاص (یلو اور میجنٹا لائن)، پنجابی باغ ویسٹ (پنک اور گرین لائن)، دوارکا (بلو لائن) اور شالیمار باغ (پنک لائن) اسٹیشن شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے : گرمیت سنگھ کو پھر ۳۰؍ دن کی پیرول، ۲۰۱۷ء کے بعد ۱۶؍ ویں مرتبہ جیل سے رِہا

ان اسٹیشنوں کا انتخاب آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے اور سیکوریٹی ٹیم نے بھی ان مقامات کا جائزہ لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ری سائیکلنگ مہم سے جوڑنا اور کپڑوں کے دوبارہ استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ دہلی حکومت عوامی شراکت داری پر مبنی ماحولیاتی مہمات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جمع کیے گئے کپڑوں کا استعمال ماحول دوست طریقے سے ہو اور اس پورے عمل میں شفافیت اور مؤثریت برقرار رہے۔ اس منصوبے کے تحت جمع کیے گئے پرانے کپڑوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کر کے معتبر غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے ذریعے دوبارہ استعمال اور اپ سائیکلنگ (مفید مصنوعات میں تبدیل کرنے) کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ 
ان کپڑوں سے بیگ، دری اور دیگر مفید اشیا تیار کی جائیں گی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن منتخب میٹرو اسٹیشنوں پر ان اپ سائیکل شدہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے خصوصی جگہ بھی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ باقی ماندہ کپڑوں کو ری سائیکلنگ یونٹس میں بھیج کر یارن، فائبر اور نان وُوون فیلٹ جیسی مصنوعات میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ کم سے کم فضلہ پیدا ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK