Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیسٹ کی ۴؍ بسیں ٹکرا گئیں، کنڈکٹر کی موت

Updated: May 15, 2026, 12:03 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

اندھیری (مغرب) میں بیسٹ کی ۴؍ بسیں روٹ نمبر ۲۵۱؍ سے ٹکرا گئیں۔

Police officers and others are seen at the scene of the accident. Photo: INN
جائے حادثہ پر پولیس اہلکار اور دیگر نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

اندھیری (مغرب) میں بیسٹ کی ۴؍ بسیں روٹ نمبر ۲۵۱؍ سے ٹکرا گئیں ۔ یہ حادثہ ۱۴؍ مئی جمعرات کی دوپہر ایک بجکر ۱۵؍منٹ پر امبولی ،ایس وی روڈ پرپیش آیا۔

اس حادثے میں شدید طورپرزخمی ہونے والے کنڈکٹر شیکھر بابو راؤت (۵۲)کی موت ہوگئی۔ حادثے کے فوری بعد اسے کوپر اسپتال لے جایاگیایہاں ڈاکٹرشوبھنکر نے معائنہ کیااور علاج شروع کرنے سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا۔ جس کنڈکٹر کی موت ہوئی وہ ٹکرانے والی۲۵۱؍ بس کا کنڈکٹر نہیں تھا بلکہ پہلے سے کھڑی بس سے نیچے اترا تھا اور وہ بس کی زد میں آگیا۔ حادثے کاشکار ہونے والی بس کا ڈرائیور اورکنڈکٹر دونوں بیسٹ کے ملازم ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر یکم جولائی سے جرمانہ عائد ہو گا

بیسٹ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا حادثہ ہےجب ایک ساتھ ۴؍بسیں ٹکرائیں ۔ ٹکرانے والی بسوں میں روٹس نمبر ۲۵۱؍ ۲۶۶؍ ۲۴۲؍ اور۲۴۹؍کی بسیں شامل ہیں ۔

اس تعلق سے بیسٹ میں رابطہ قائم کرنے پر بتایا گیا کہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اگردرخت گرنے کے سبب بسیں پہلے سے کھڑی تھیں تو یہ بس کس طرح ان بسو ں سے ٹکرا گئی ، کیا کنٹرول کھودیا تھا یا کوئی اورمسئلہ پیدا ہوگیا تھا ۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا چونکہ کنڈکٹر بیسٹ کاملازم تھا اورڈیوٹی کےدوران اس کی موت ہوئی ہے اس لئے معاوضے کے علاوہ بیسٹ کے ضابطے کے مطابق اہل خانہ میں سے بیوی یا بالغ بیٹی یا بیٹے کو ملازمت دی جائے گی۔ یہ تفصیلات بیسٹ کے پی آر اودتا تریہ ڈگاڈےنےنمائندۂ انقلاب کے استفسار پر مہیا کرائیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK