• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتناگیری کے ہرنئی ساحل پر نایاب سمندری کیکڑا ’زیبرا ارچن‘ دیکھا گیا

Updated: November 19, 2026, 4:15 PM IST | Siraj Shaikh | Ratnagiri

ریاست کے ضلع رتناگیری کے ساحل ہرنئی پر’زیبرا ارچن کریب ‘ نامی نایاب سمندری کیکڑا دیکھا گیا ہے جس کے جسم پر سیاہ اور سفید دھاریاں موجود ہیں۔ جس نے سمندری حیات کے ماہرین اور محققین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

Right: Zebra crab. Left: An old photograph of the coast at Harnai. Photo: INN
دائیں : زیبرا کریب۔بائیں: ہرنئی کے ساحل کی پرانی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ریاست کے ضلع رتناگیری کے ساحل ہرنئی پر’زیبرا ارچن کریب ‘ نامی نایاب سمندری کیکڑا دیکھا گیا ہے جس کے جسم پر سیاہ اور سفید دھاریاں موجود ہیں۔ جس نے سمندری حیات کے ماہرین اور محققین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس دریافت نے کوکن کے ساحلی علاقے کے سمندری حیاتیاتی تنوع پر تحقیقی مطالعے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ سمندری حیاتیاتی تنوع  کے معروف محقق و ماہر  اور فوٹو گرافرفہد جمعدار نے اس منفرد کیکڑے کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ اس ضمن میں فہد جمعدار  نے  بتایا کہ داپولی کے ہرنئی ساحل کے پتھریلی علاقے میں اس نایاب سمندری مخلوق کو دیکھا گیا اور اس کا مشاہدہ کیا گیا اور تصدیق کی گئی کہ یہ نایاب کیکڑا’’زیبرا ارچن کریب‘‘ہے۔

زیبرا کیکڑے کی بناوٹ اور خصوصیات

اس چھوٹے سے سمندری کیکڑے کے خول اور ٹانگوں پر زیبرا جیسی واضح سیاہ اور سفید دھاریاں ہوتی ہیں۔ اس کی چوڑائی عام طور پر۲؍ سے۳؍سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ یہ کیکڑا عام کیکڑوں کی طرح ریت پر چلنے کے بجائے اپنی زندگی سمندری خارپشت کے کانٹوں کے درمیان چمٹ کر گزارتا ہے۔  اس کی ٹانگوں کے سرے مڑے ہوئے کانٹوں جیسے ہوتے ہیں جو اسے سمندری خارپشت کے نوکیلے کانٹوں کو مضبوطی سے پکڑے رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ناسک: آنگن واڑی کارکنوں کا تھالی بجاؤ احتجاج، سرکاری ملازم کا درجہ دینے کا مطالبہ

 سمندری کیکڑوں کی قومی فہرست 

زولوجیکل سروے آف انڈیا نے جولائی ۲۰۲۵ء میں ہندوستانی سمندری کیکڑوں کی ایک جامع فہرست شائع کی تھی جس میں ممبئی سمیت رتناگیری اور سندھو در گ کے ساحلی علاقوں میں پائے جانے والے کیکڑوں کی درجہ بندی شامل ہے۔

خیال رہےکہ رتناگیری میں واقع داپولی کا ہر نئی ساحل کوکن کے ساحلی علاقوں میں اپنے منفرد اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہاں سمندری حیات، نقل مکانی کرنے والے پرندوں اور نایاب آبی انواع کا ایک حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔بہت سے خوردبین اور منفرد سمندری جاندار ساحل کے چٹانی علاقوں میں پائے  جاتے ہیں۔ ان کا باقاعدہ مشاہدہ اور فوٹو گرافی ، نئی ذ یلی اقسام کو ریکارڈ کرنے، ان کی پناہ گاہوں کو سمجھنے اور سمندری ماحولیاتی نظام کے اندر باہمی تعلقات کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ سردیوں میں یہاں بگلوں کے بڑے جھنڈ ساحل پر اترتے ہیں، جس دلکش نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK