• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سید مشتاق علی ٹرافی: چھتیس گڑھ، راجستھان اور بہار کی فتح

Updated: November 19, 2026, 4:21 PM IST | Agency | Kolkata/Mumbai/Indore

چھتیس گڑھ نے ادیشہ کو ۵۱؍ سے رن شکست دی، راجستھان نے چندی گڑھ کو ۷؍ وکٹ سے ہرایا، بہار نے دہلی کو ۲؍وکٹ سے زیر کیا ، ودربھ نے بھی اپنا میچ جیتا۔

The presentation scene following the match between Chhattisgarh and Odisha. Photo: INN
چھتیس گڑھ اور ادیشہ کے میچ کے بعد پریزنٹیشن کا منظر۔ تصویر: آئی این این

کپتان وکِلپ تیواری (ریٹائرڈ ہرٹ۱۱۹؍ رن) کی عمدہ سنچری اور جینت یادو (۳؍ وکٹ) سمیت دیگر گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت چھتیس گڑھ نے بدھ کو سید مشتاق علی ٹرافی(ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ) کے ایلیٹ گروپ ڈی مقابلے میں ادیشہ کو۵۱؍ رن سے شکست دے دی۔کولکاتا میں بدھ کو ادیشہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھتیس گڑھ نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹ کے نقصان پر۲۲۸؍رن کا بڑا اسکور بنایا۔ وکلپ تیواری نے۵۶؍ گیندوں پر۱۸؍ چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے۱۱۹؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ چوٹ لگنے کے باعث انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔ ان کے علاوہ اجے منڈل نے ۲۸؍ گیندوں پر ۳؍ چوکے اور۴؍ چھکوں کی مدد سے۵۰؍ رن بنائے۔ دیو آدتیہ سنگھ نے ۲۹؍ اور ششانک چندراکر نے ناٹ آؤٹ۱۱؍ رن بنائے۔ادیشہ کی جانب سے دیوبرت پردھان نے ۲؍ وکٹ حاصل کئےجبکہ واگیش شرما اور سومیا لینکا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ادیشہ کی ٹیم چھتیس گڑھ  کے گیندبازی حملے کے سامنے ۸؍ وکٹوں پر۱۷۷؍  رن ہی بنا سکی  ۔ادیشہ  کی جانب سے کارتک بسوال نے سب سے زیادہ۵۷؍ رن بنائے۔ شوبھانشو سیناپتی نے۳۱؍ ، آدتیہ روٹ نے۲۵؍ ، آشیرواد سوین نے۲۰؍  اور واگیش شرما نے ناٹ آؤٹ۲۳؍ رن کا تعاون دیا۔ کپتان سواستک سمل۱۴؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔چھتیس گڑھ کی جانب سے جینت یادو نے ۳؍ وکٹ لئے  جبکہ سوربھ مجمدار اور دیو آدتیہ سنگھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھرمیندر سنگھ جڈیجہ نے ایک وکٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل ۲۰۲۷ء کیلئے تمام۱۰؍ فرنچائزوں نے۱۸۴؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

راجستھان کی فتح

ابھیجیت تومر(۸۰؍ رن) اور کارتک شرما (ناٹ آؤٹ۳۸؍ رن) کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان نے بدھ کو سید مشتاق علی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ اے کے مقابلے میں چندی گڑھ کو۱۶؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔۹۴؍رن  کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان نے۱۷ء۲؍ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر۱۹۴؍ رن بناکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ سلامی بلے باز ابھیجیت تومر نے۴۲؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ۵؍چھکے لگاتے ہوئے۸۰؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ روہن راجبر نے۲۷؍ رن بنائے  جبکہ ایک دیگر بلے باز۲۹؍  رن بناکر آؤٹ ہوا۔ کارتک شرما نے۱۷؍  گیندوں پر ۳؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤڈ ۳۸؍ رن بنائے۔ کُنل سنگھ راٹھور۱۳؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔چندی گڑھ کی جانب سے بھاگمیندر لاتھر نے ۲؍ وکٹ لئےجبکہ روہت ڈھانڈا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چندی گڑھ نے ۲۰؍اوور میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۹۳؍ رن بنائے۔ منن ووہرا نے سب سے زیادہ۵۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ کپتان شیوَم بھامبری نے۴۷؍، ارجن آزاد نے۳۸؍، نکھل کمارنے۱۶؍ جبکہ آروش بھنڈاری نے ناٹ آؤٹ۱۰؍ اور نہال پجنی نے۱۰؍ رن بنائے۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی ٹیم کے گیندبازی کوچ مورنے مورکل نے سراج کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا

بہار نے دہلی کو دو وکٹوں سے شکست دی

رگھویندر پرتاپ(۲۵؍ رن اور۴۴؍ رن کے عوض ۳؍ وکٹ) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بہار نے بدھ کو سید مشتاق علی ٹرافی کے گروپ بی مقابلے میں ایک گیند باقی رہتے دہلی کو ۲؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ رگھویندر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔دہلی نے یش ڈھل کی شاندار سنچری(۱۲۵؍ رن) کی بدولت ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۲۴؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ یش ڈھل نے۵۹؍ گیندوں پر مشتمل اپنی سنچری  میں ۱۶؍ چوکے اور۷؍ چھکے لگائے۔ تیجسوی دہیانے۲۵؍ گیندوں پر چار چوکے اور چار چھکوں کی مدد  سے۵۱؍ رن بنائے۔جواب میں بہار  نے۱۹ء۵؍اوورز میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۲۷؍ رن بناکر سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ آیوش لوہاروکا نے۵۰؍ اور وپن سوربھ نے۴۹؍ رن بنائے۔ رگھویندرنے۱۵؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۵؍ رن بنائے۔بہار کی ٹیم۱۸۹؍ رن پر آٹھ وکٹیں گنواکر شدید مشکلات میں گھر گئی تھی، لیکن آخری بلے بازوں نے حوصلہ دکھاتے ہوئے یقینی شکست کو کامیابی میں بدل دیا۔ دسویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے میانک کمار نے۱۳؍ گیندوں پر۳؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۲۴؍ رن بنائے، جبکہ نویں نمبر کے بلے باز پرشانت سنگھ نے ۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۳؍ رن بناکر دہلی کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ایلیٹ گروپ ڈی کے ایک  مقابلے میںودربھ نے حیدر آبادکو۳؍وکٹ سے شکست دے دی ۔حیدر آباد نے ۱۹۵؍ر ن بنائے جبکہ ودربھ نے ۱۹ء۲؍ اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK