ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ایک فور چیونرکار کا ویڈیو وائرل ، بتایا جارہا ہےکہ کار پر۵۵؍ چالان زیر التواہیںجن کا مجموعی جرمانہ ایک لاکھ سے زائد ہے۔
EPAPER
Updated: September 09, 2026, 12:34 PM IST | Agency | Pune
ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ایک فور چیونرکار کا ویڈیو وائرل ، بتایا جارہا ہےکہ کار پر۵۵؍ چالان زیر التواہیںجن کا مجموعی جرمانہ ایک لاکھ سے زائد ہے۔
چالان سے بچنے کیلئے آ ج کل ڈرائیور کیسی کیسی تکنیک استعمال کررہے ہیںاس کا اندازہ اس سے ہوتا ہےکہ ممبئی پونے ایکسپریس وے پر چل رہی ایک فورچیونرکارکی نمبرپلیٹ کواچانک ایک میکانیزم کے ذریعے چھپا دیاجاتا ہے۔ اس کار کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس سے ظاہرہوتا ہےکہ لوگ ٹریفک کے ضوابط کی خلاف ورزی پر ریکارڈ پرنہ آنے کیلئےکیسے کیسے میکانیزم وضع کر لئے ہیں۔وائرل ویڈیو میں گاڑی (ایم ایچ ۱۴؍ ایل این ۴۸۸۸) ممبئی پونے ایکسپریس وے پرچلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے لیکن تھوڑی دیر میںاس نمبر کو خود کار طریقے سے ایک کوَر کے ذریعے چھپا دیاجاتا ہے۔ یہ ویڈیو حالانکہ مذکورہ ایکسپریس وے کا بتایا گیا ہے لیکن اس سے درست مقام کا تعین نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھئے: جرنگے کی حمایت میں ہنگولی میں سیاسی پروگراموں کا بائیکاٹ
ایک رپورٹ کے مطابق اس فور چیونرکار پر۵۵؍ چالان زیر التواہیںجن کا مجموعی جرمانہ ایک لاکھ سے زائد ہے۔خلاف ورزی میں تیز رفتار،خطرناک ڈرائیونگ اور نمبرپلیٹ سے متعلق تنازعات شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ کار کے حوالے کئی پوسٹس شیئر کی ہیںجن میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ کارکے مالک پر۱ء۲؍لاکھ روپے جرمانہ بقایا ہےحالانکہ ان دعوؤں کی محکمہ ٹریفک کے ریکارڈ سے باضابطہ تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔ واضح رہےکہ ٹریفک کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پرریاست کا محکمہ ٹریفک آٹو میٹک نمبر پلیٹ شناخت (اے این پی آر) پر کام کرتا ہے۔ یعنی کسی بھی خلاف ورزی پراس علاقے میں لگے کیمروںکی مدد سے نمبر پلیٹ کی شناخت کی جاتی ہے اورگاڑی مالک یا ڈرائیور کوآن لائن جرمانےکا میسیج بھیج دیاجاتا ہے۔اسی چالان سے بچنےکیلئے ڈرائیوروںنے نمبر پلیٹ چھپانے کے نئے نئے طریقے تلاش کرلئے ہیں۔اب سوال یہ ہےکہ کیا ٹریفک پولیس یا موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ مذکورہ فور چیونر کار کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا اور کرے گا تو کس بنیاد پر کرے گا ۔ تفتیش میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ میکانیزم کس مقصد کیلئے تیار کیاگیاہے اورا س کے ذریعے نمبر پلیٹ کو چھپانے کا کیا سبب تھا ؟سوشل میڈیا پریہ بھی کہا جارہا ہےکہ ریاست میںٹریفک کےقوانین کے کیا معنی جبکہ وہ گاڑی جس پر خلاف ورزیوںکے اتنے معاملا ت ہیں، شاہراہ پربرابر دوڑ رہی ہے۔