• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جرنگے کی حمایت میں ہنگولی میں سیاسی پروگراموں کا بائیکاٹ

Updated: September 09, 2026, 12:28 PM IST | ZA Khan | Hingoli

سکل مراٹھا سماج کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس میںحکومت سے منوج جرنگے کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی۔

Office bearers of Sakal Maratha Samaj during a press conference. Photo: INN
سکل مراٹھا سماج کے عہدیداران پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر: آئی این این

مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے کے ساتھ انتراولی سراٹی میں جاری منوج جرنگے پاٹل کی تحریک کی حمایت میں ہنگولی ضلع میں آئندہ منعقد ہونے والے تمام سیاسی پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سکل مراٹھا سماج کے عہدیداران نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی پوزیشن واضح کی۔ ہنگولی کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں سکل مراٹھا سماج کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بھوشن دیشمکھ، ونائک بھسے، منیش آکھرے ، امول جادھو، مادھو کور ڈے ، انگولے پاٹل سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر  انہوںنے کہا کہ مراٹھا سماج کو ریزرویشن فراہم کرنے کے مطالبے کیلئے منوج جرنگے پاٹل  میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ حکومت کو اس تحریک کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مراٹھا سماج کے مطالبات کو منظور کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے:ایم پی ایس سی میں بدعنوانی کیخلاف پونے کے بعداورنگ آبادمیں بھی زبردست احتجاج

انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک منوج جرنگے پاٹل کی تحریک جاری رہے گی، اس وقت تک ہنگولی ضلع میں کسی بھی سیاسی پروگرام میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ مراٹھا سماج کے کسی بھی شہری  سے سیاسی پروگراموں میں شرکت نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ ہنگولی ضلع میں کسی بھی قسم کے سیاسی پروگرام منعقد نہ کریں۔ تاہم کسانوں، طلبہ، صحت عامہ اور دیگر سماجی مسائل سے متعلق جاری تحریکوں میں سکل مراٹھا سماج کی جانب سے شرکت اور حمایت جاری رکھنے کی بات واضح کی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ۱۲؍ ستمبر کو ہنگولی ضلع سے ۵۰؍ ہزار سے زائد افراد انترولی سراٹی پہنچیں گے۔ اس کے لیے سکل مراٹھا سماج کے کارکنوں اور شہریوں نے ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ عہدیداران نے کہا کہ اگر آئندہ ممبئی جانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو انترولی  سے ہی ممبئی کی جانب روانگی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK