Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلیمان عثمان مٹھائی والا کے مالک عبدالستارمٹھائی والا کا انتقال

Updated: April 08, 2026, 2:03 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ممبئی کی مشہور اور قدیم مٹھائی کی دکان ’ سلیمان عثمان مٹھائی والا‘ کے مالک عبدالستار مٹھائی والا(۷۸؍سال) کا پیر کو انتقال ہوگیا ۔ ان کی تدفین مرین لائنس بڑا قبرستان میں عصر کی نماز کے بعد ہوئی ۔ پسماندگان میں ۴؍بیٹے اور ۳؍بیٹیاں ہیں۔

Abdul Sattar Mathaiwala.Photo:INN
عبدالستار مٹھائی والا۔ تصویر:آئی این این
ممبئی کی مشہور اور قدیم مٹھائی کی دکان ’ سلیمان عثمان مٹھائی والا‘ کے مالک عبدالستار مٹھائی والا(۷۸؍سال) کا پیر کو انتقال ہوگیا ۔ ان کی تدفین مرین لائنس بڑا قبرستان میں عصر کی نماز کے بعد ہوئی ۔ پسماندگان میں ۴؍بیٹے اور ۳؍بیٹیاں ہیں۔
 
 
عبدالستار مٹھائی والا پیر کی صبح فجر کی نماز کے بعد اپنی رہائش گاہ (محمدعلی روڈ) پر معمول کے مطابق آرام کررہے تھے ۔ تقریباً ۱۰؍ بجے ان کے پوتے سلیمان نے انہیں اُٹھانے کی کوشش کی لیکن  ان کی روح پرواز کر چکی تھی ۔ معائنہ کے بعد ڈاکٹروں  نے موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی تھی ۔ ۵۵؍سال سے وہ مٹھائی کے اپنے آبائی کاروبار سےوابستہ تھے۔ مرحوم شریف النفس ، ملنسار ، خوش مزاج  اور غریب پرور طبیعت کے مالک تھے ۔غریبوں اور ضرورتمندوں کی بڑی خاموشی سے مدد کرتےتھے ۔مینارہ مسجد کے قریب واقع سلیمان عثمان بیکری پر ہر روز مغرب کی نماز کے بعد وہ اپنےدوستوںاور ضرورتمندوں سے ملاقات کیلئے بیٹھتے تھے ۔ لوگوں کی خیرخیریت معلوم کرنے کے علاوہ ان کی مالی مدد بھی کرتے تھے ۔ان کے جاننے والوں نے بتایا کہ وہ متعلقین کا بہت خیال رکھتے تھے۔
 
 
ان کے دیرینہ ساتھی پروفیسر سیّد اقبا ل کے مطابق ’’ہماری دوستی ۷۰؍سال  پرانی تھی ۔  وہ بہت نیک صفت انسان تھے ۔ ادیب اور شعراء کی بڑی عزت کرتے تھے ۔ایک ہاتھ سے کسی کی مدد کرتے تو دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ چلتا تھا۔ ضرورتمندوں کے گھروں تک جاکر مددکرنے والا ساتھی دنیا سے چلا گیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے  اور انہیں جنت الفردوس  عطا فرمائے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK