فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) نے گزشتہ تین مہینوں میں ریاست میں بلڈ بینکوں اور خون ذخیرہ کرنے والے مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔
EPAPER
Updated: July 16, 2026, 12:45 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) نے گزشتہ تین مہینوں میں ریاست میں بلڈ بینکوں اور خون ذخیرہ کرنے والے مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) نے گزشتہ تین مہینوں میں ریاست میں بلڈ بینکوں اور خون ذخیرہ کرنے والے مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔ اپریل سے جون کے درمیان ریاست بھر میں ۲۳؍ بلڈ بینکوں اور خون ذخیرہ کرنے والے ۱۵؍مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ ان میں سے ۳۴؍کا لائسنس معطل اور ۴؍ کالائسنس مستقل طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
ایف ڈی اے نے شہریوں کو محفوظ اور معیاری خون کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ریاست میں بلڈ بینکوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اس وقت مہاراشٹر میں خون کے ۴۱۳؍ لائسنس یافتہ مراکز اور خون ذخیرہ کرنے کے ۴۶۸؍لائسنس یافتہ مراکز جاری ہیں۔ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ مجریہ ۱۹۴۰ء کے تحت خون جمع کرنے، جانچ کرنے، خون کے اجزاء کو الگ کرنے، ذخیرہ کرنے، درجہ حرارت پر قابو پانے، کوالیٹی مینجمنٹ، تربیت یافتہ افرادی قوت اور بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کیلئے سخت اصول متعین کئے ہیں۔ ان قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے ایف ڈی اے کی طرف سے معائنہ کیا جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھئے: بی ایل او کی ڈیوٹی سے پریشان ٹیچر کی خودکشی کی کوشش
اس دوران ۳۸؍ اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ان میں سے ۲۱؍بلڈ سینٹرز کے لائسنس معطل اور ۲؍کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ۔ اسی طرح خون ذخیرہ کرنے والے ۱۳؍ مراکز کے لائسنس معطل اور ۴؍ مراکز کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ۔ ان میں امرائوتی، واشم، کلیان، پونے، سانگلی اور ستارا کے بلڈ بینک شامل ہیں جبکہ پونے، تھانے، امراوتی اور بدلا پور میں خون ذخیرہ کرنے والے کئی مراکز کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں۔ خون ذخیرہ کرنے والے ۲؍مراکز، پونے میں پاٹل اسپتال بلڈ اسٹوریج سینٹر اور بھیونڈی میں آدھار بلڈ اسٹوریج سینٹر کے لائسنس مستقل طور پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ جون میں موصولہ شکایات کی بنیاد پرممبئی کے ۲؍ بلڈسینٹروں کے معائنے کے دوران سنگین بے ضابطگیاں پائے جانے کے بعدان پر کارروائی کی گئی جن میں سر جے جے مہانگر بلڈ سینٹر بھی شامل ہے ۔