• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۳؍سالہ افغان لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

Updated: September 23, 2025, 3:05 PM IST | New Delhi

افغانستان کے ۱۳؍سالہ لڑکے نے حیران کن طور پر کابل سے دہلی آنے والے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کیا۔ دہلی پہنچنے پر اسے گرفتار کر کے اسی پرواز سے واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔

An Afghan boy can be seen between the landing gear. Photo: X
افغان لڑکے کو لینڈنگ گیئر کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس

افغانستان کے ۱۳؍سالہ لڑکے کی ’’جستجو‘‘ اسے دہلی لے آئی، جب وہ کسی طرح کابل سے اڑان بھرنے والے ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر کے خانے میں گھس گیا، یہ بات سرکاری ذرائع نے پیر (۲۲؍ ستمبر۲۰۲۵ء) کو بتائی۔ یہ واقعہ اتوار (۲۱؍ستمبر۲۰۲۵ء) کی صبح تقریباً۱۱؍ بجے رپورٹ ہوا، جب کام ایئرلائنز کی پرواز نمبر RQ-4401 دو گھنٹے کے سفر کے بعد اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایئرپورٹ پر پہنچی۔ تاہم، ذرائع کے مطابق اس کمسن کو اسی روز (۲۱؍ستمبر۲۰۲۵ء) دوبارہ افغانستان بھیج دیا گیا، اور وہ اسی پرواز سے واپس روانہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اتراکھنڈ: سرکاری ملازمت کے امتحان کا پیپرلیک، ۴؍ گرفتار

ایئرلائن حکام نے بتایا کہ پرواز کے دہلی پہنچنے کے بعد ایک۱۳؍ سالہ لڑکے کو طیارے کے قریب گھومتے ہوئے پایا گیا اور اس کی اطلاع فوراً ایئرپورٹ کی سیکوریٹی کنٹرول روم کو دی گئی۔ یہ لڑکا، جو قندوز شہر کا رہائشی ہے، ایئرلائن کے عملے نے پکڑ کرسینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (CISF) کے حوالے کر دیا، جنہوں نے اسے پوچھ گچھ کیلئے ٹرمینل ۳؍ لے جایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان خلاء میں اپنی سیٹیلائٹس کی حفاظت کیلئے ’’باڈی گارڈ سیٹیلائٹ‘‘ بنائےگا

اس نے حکام کو بتایا کہ وہ کابل ایئرپورٹ میں چھپ کر داخل ہوا اور کسی طرح اس طیارے کے عقبی مرکزی لینڈنگ گیئر خانے میں گھس گیا۔ اس نے کہا کہ اس نے یہ سب محض تجسس کی بنا پر کیا۔ ذرائع کے مطابق: ’’پوچھ گچھ کے بعد افغان لڑکے کو اسی پرواز کے ذریعے واپس بھیج دیا گیا جو تقریباًساڑھے بارہ بجے روانہ ہوئی۔ ‘‘کام ایئرلائنز کےسیکوریٹی اہلکاروں نے طیارے کے لینڈنگ گیئر خانے کی جانچ پڑتال کی تو وہاں سے ایک چھوٹا سرخ رنگ کا اسپیکر ملا، جو بظاہر اسی لڑکے کا تھا۔ مکمل معائنے اور تخریب کاری کے خلاف چیکنگ کے بعد طیارے کو محفوظ قرار دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK