• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ تکارام منڈے کو ایم پی ایس سی کی ذمہ داری ملے‘‘

Updated: September 09, 2026, 12:20 PM IST | Ali Imran | Nagpur

این سی پی(شرد) لیڈرروہت پوار نےکہاکہ افسر تکارام منڈے کی ایم پی ایس سی کے چیئرمین کے طور پر تقرری سے طلبہ کا کمیشن پر اعتماد بڑھانے میں مدد ملے گی، زراعت اوردیگر محکموں کے مسابقتی امتحانات پرطلبہ کے اعتراضات پرسنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ۔

Support for FDA Commissioner Tukaram Mundhe is growing! Photo: INN
ایف ڈی اے کمشنرتکارام منڈےکے حامی بڑھتے جارہے ہیں!۔ تصویر: آئی این این

ایم پی ایس سی پیپر لیک  اور امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر طلبہ میں بے اطمینانی کے درمیان رکن اسمبلی روہت پوار نے حکومت کونشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کمیشن پر اعتماد بڑھانے کے لیے تکارام منڈے کو چیئرمین بنانے کا مطالبہ کیا۔ روہت پوار، بھنڈارہ اور گوندیا ضلع کے دورے پر ہیں، اس دوران انہوں نے ناگپور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مذکورہ مطالبہ کیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایم پی ایس سی چیئرمین کے عہدہ پر رہتے ہوئے پیپر لیک ہو رہا ہے تو چیئرمین کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہئے۔ کمیشن کے کام کاج کو لے کر طلبہ میں عدم اعتماد کی فضا ہے۔ اس لیے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو چاہیے کہ وہ پہل کریں اور ایک صاف ستھری شبیہ والے افسر کو بطور چیئرمین مقرر کریں۔ روہت پوار نے دعویٰ کیا کہ آئی اے ایس افسر تکارام منڈے کی ایم پی ایس سی کے چیئرمین کے طور پر تقرری سے طلبہ کا کمیشن پر اعتماد بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھئے: یوپی پولیس کے ’انکاؤنٹر‘ بیانیے پر الہ آباد ہائی کورٹ کی سخت نظر

روہت پوار نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو گروپ بی، پی ایس آئی اور محکمہ زراعت کے امتحانات پر طلبہ کے اعتراضات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ اگر آئندہ تین دنوں میں ان مسائل پر کوئی مثبت فیصلہ نہیں ہوتا ہے تو پونے سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پونے میں اب ۵۰؍ہزار طلبہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ اگر امتحان کا مارکنگ پیٹرن یا دیگر اہم معلومات پہلے سے دستیاب ہیں تو یہ ان طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے جو ایمانداری سے تیاری کر رہے ہیں۔ روہت پوار نے یہ بھی کہا کہ اس طرح سے بے ایمانی سے منتخب ہونے والے افسران عوام کی خدمت کرنے کے بجائے اپنے مفادات کا خیال رکھیں گے۔ روہت پوار نے آن لائن امتحانات کے انعقاد کے لیے مقرر کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے کام کاج پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمیٹی کے کام کے باوجود اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے محکمہ زراعت کی تنظیم نو کے حوالے سے جاری احتجاج کا بھی ذکر کیا۔ فیصلہ سازی کے عمل میں محکمہ زراعت میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کو شامل کیے بغیرکمیٹیوں کے ذریعے ہو رہے فیصلے پر بھی انہوں نے تنقید کی۔ روہت پوار نے یہ بھی کہا کہ آن لائن امتحانات کے نام پر مختلف کمپنیوں کو کام دیا جا رہا ہے اور اس میں بڑے مالی لین دین کا شبہ ہے۔ روہت پوار نے کہا کہ وہ ثبوت کے ساتھ سرکاری معلومات حاصل کریں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھیمنوار اور دیگر عہدیدار اور کچھ وزراء بھی اس معاملے میں مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:آکاش آنندپر مایاوتی کواعتماد نہیں رہا، اتر سنگھ راؤ پر بھروسہ جتایا

وہاٹس ایپ چیٹ اہم کڑی 

ایم پی ایس سی ڈرگ انسپکٹر (گروپ بی) بھرتی امتحان۲۰۲۶ء سے متعلق مبینہ پیپر لیک کیس کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے، نئے ڈیجیٹل ثبوت سامنے آرہے ہیں۔ کرائم برانچ نے ملزم لوکیش عرف گورو پاٹل کے موبائل فون سے ملزم رتوجا پاٹل اور گورو کے درمیان تقریباً۲۷۰؍صفحات کی واٹس ایپ چیٹ برآمد کی ہے۔چیٹ کی بنیاد پر تحقیقاتی ایجنسی اب پیپر لیک کے پورے نیٹ ورک اور اس میں ملوث افراد کے کردار کی چھان بین کر رہی ہے۔تحقیقات کے مطابق رتوجا پاٹل کا موبائل فون الہاس ندی میں پھینک دیا گیا تھا۔ چیٹ میںپیپرکے بدلے ۵؍ لاکھ روپےکے مطالبے کا بھی ذکر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK