Inquilab Logo Happiest Places to Work

النصر کی بڑی فتح، الہلال کی مشکل جیت

Updated: March 15, 2026, 5:14 PM IST | Riyadh

سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ النصر نے کرسٹیانو رونالڈو اور سادیو مانے کی غیر موجودگی کے باوجود الخلیج کو ۰۔۵؍گول سے شکست دے کر اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ الہلال نے الفتح کے خلاف ۰۔۱؍گول کی مشکل جیت حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

Alnasr Player.Photo: X
النصر کی ٹیم۔ تصویر: ایکس

سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ النصر نے کرسٹیانو رونالڈو اور سادیو مانے کی غیر موجودگی کے باوجود الخلیج کو ۰۔۵؍گول  سے شکست دے کر اپنی برتری برقرار رکھی  جبکہ الہلال نے الفتح کے خلاف  ۰۔۱؍گول کی مشکل جیت حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
رونالڈو کی انجری کے باعث مداحوں میں تشویش پائی جا رہی تھی، لیکن النصر نے ثابت کیا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کھیلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔جوواؤ فیلکس نے ۱۴؍ میچوں کے تعطل کے بعد بالآخر دو گول اسکور کر کے اپنی فارم بحال کی۔عبداللہ الحمدان اور ایمن یحییٰ نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔اینجلونے میچ کے آخری لمحات میں پانچواں گول کر کے فتح پر مہر لگا دی۔اس جیت کے ساتھ النصر نے لیگ میں مسلسل ۱۳؍ ویں فتح حاصل کی ہے۔الہلال کے لیے الفتح کے خلاف میچ آسان نہیں تھا۔ ہاف ٹائم تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، لیکن دوسرے ہاف کے آغاز میں سرگی ملنکووچ ساوچ  نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے آخری لمحات میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوئی جب ریفری نے الفتح کے حق میں پنالٹی کا اشارہ دیا، لیکن وی اے آر کے معائنے کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا، جس پر الہلال کے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا۔
 ریئل  میڈرڈ کی ایلچے کے خلاف بڑی جیت: ترکی کے اردا گولر کا۷۰؍ گز سے تاریخی گول
 ریئل   میڈرڈ نے لا لیگا میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے ایلچے  کو ۱۔۴؍گول  سےشکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی  ریئل  میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود بارسلونا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ تک کم کر دیا ہے۔ میچ کا سب سے یادگار لمحہ ترک نوجوان اسٹار اردا گولر کا گول تھا، جنہوں نے تقریباً ۷۰؍گز کی دوری سے ایلچے کے گول کیپر کو اپنی لائن سے باہر دیکھا اور گیند کو سینٹر سرکل کے قریب سے کک مار کر جال میں پہنچا دیا۔ اس گول نے پورے اسٹیڈیم کو حیرت زدہ کر دیا۔ ہر کسی نے حیرت سے اپنے ہاتھ سر پر رکھ لیے تھے... ایسا گول دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنا وصول ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آسکر۲۰۲۶ء: ’ون بیٹل آفٹر اَن اَدر‘ اور ’سنرز‘ کے درمیان سخت مقابلہ

فیڈے والورڈے نے چیمپئن لیگ میں اپنی ہیٹ ٹرک کے بعد فارم جاری رکھتے ہوئے ایک اور شاندار گول اسکور کیا۔ اس کے علاوہ انتونیو روڈیگر اور ڈین ہیوسن نے بھی گول کیے۔ کوچ اربیلوا نے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کے لیے اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں، بشمول ڈینیل یانیز اور ڈیگو اگواڈو کو میدان میں اتارا۔

یہ بھی پڑھئے:این ایچ اے آئی نے فاسٹیگ سالانہ پاس فیس میں اضافہ کا کیا اعلانس

دوسری جانب ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے گیٹافے کو ۰۔۱؍گول  سے ہرا کر تیسری پوزیشن مستحکم کی۔ میچ کا متنازع ترین لمحہ وہ تھا جب گیٹافے کے دفاعی کھلاڑی عبدال ابقار کو ایٹلیٹیکو کے اسٹرائیکر الیگزینڈر سورلوتھ کو نامناسب جگہ پر چھونے کی وجہ سے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK