ہندوستان کی ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی اور استاد الکھ پانڈے نے فلمی دنیا کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 05, 2025, 5:25 PM IST | New Delhi
ہندوستان کی ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی اور استاد الکھ پانڈے نے فلمی دنیا کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ہندوستان کی ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی اور استاد الکھ پانڈے نے اپنی بے مثال کامیابی سے فلمی دنیا کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ الکھ پانڈے کی یہ شاندار پیش رفت انہیں ہندوستان کے امیر ترین افراد کی صف میں لے آئی ہے۔ معروف اقتصادی ویب سائٹ ’’ہورن انڈیا رِچ لسٹ۲۰۲۵ء‘‘ کے مطابق الکھ پانڈے کی دولت میں ۲۲۳؍ فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ۱۴؍ ہزار ۵۱۰؍کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اس کے برعکس، شاہ رخ خان کی دولت۱۲؍ ہزار ۴۹۰؍کروڑ روپے ہے جن کی مالیت میں رواں سال۷۱؍ فیصد اضافہ ہوا، اور وہ پہلی مرتبہ ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سنبھل: مسجدغوث الوریٰ معاملہ، ہائی کورٹ کا بلڈوزر کارروائی پر روک لگانے سے انکار
الکھ پانڈے نے۲۰۱۶ء میں یوٹیوب پر آن لائن تدریس سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ آج وہ اربوں روپے کی کمپنی’’فزکس والا‘‘(Physics Wallah ) کے بانی و سربراہ ہیں۔ ان کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ علم، تخلیقی سوچ اور مسلسل محنت سے زندگی کو مکمل طور پر بدلا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب، شاہ رخ خان گزشتہ۲۵؍ برسوں سے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سب سے نمایاں اداکار سمجھے جاتے ہیں۔ فلمی ڈیٹا ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے حال ہی میں انہیں پچھلی دو دہائیوں کا سب سے بڑا ہندوستانی اداکار قرار دیا ہے۔ ۲۰۲۴ء میں ان کی دولت۸۷؍ کروڑ ڈالر تھی، جو ایک سال میں بڑھ کر۴ء۱؍ ارب ڈالرہو گئی۔
یہ بھی پڑھئے: آگرہ: نابالغ لڑکی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر، چوطرفہ تنقیدیں
ہورن انڈیا رِچ لسٹ کے مطابق رواں سال ہندوستان میں ۵۸؍ نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں جن میں ایجوکیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ نمایاں طور پر ابھرا ہے۔