امیزون پراے آئی آپریشنز بڑھنے کے ساتھ ڈیٹا سینٹرز میں پانی کے استعمال کو چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، دستاویز کے مطابق، امیزون نے جان بوجھ کر عوام کو اپنے ڈیٹا سینٹرز میں پانی کے استعمال سے مکمل طور پر لا علم رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
EPAPER
Updated: October 26, 2025, 5:12 PM IST | New York
امیزون پراے آئی آپریشنز بڑھنے کے ساتھ ڈیٹا سینٹرز میں پانی کے استعمال کو چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، دستاویز کے مطابق، امیزون نے جان بوجھ کر عوام کو اپنے ڈیٹا سینٹرز میں پانی کے استعمال سے مکمل طور پر لا علم رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
ایک لیک ہونے والے اندرونی دستاویز کے مطابق، امیزون نے جان بوجھ کر عوام کو اپنے ڈیٹا سینٹرز میں پانی کے استعمال سے مکمل طور پر لا علم رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر آپریٹر ہونے کے باوجود، امیزون اپنے سہولیات کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے درکار پانی کے حوالے سے خطرات کے باوجود اپنے اے آئی آپریشن کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ اگرچہ اس نے کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کیے ہیں، لیکن اس پر مائیکروسافٹ اور گوگل کے برعکس پانی کے کل استعمال کے اعداد و شمار ظاہر نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔گارجین کی رپورٹ کے مطابق، امیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈویژن نے، پانی کی کارکردگی بہتر بنانے کی مہم ترتیب دیتے ہوئے، پانی کے استعمال کی ایک کم مقدار رپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں کچھ ڈیٹا سینٹرز کے استعمال پر ان کی ساکھ کو محفوظ رکھنے کے لیے خارج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ۱۵؍لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت
میمو کے مطابق، امیزون نے۲۰۲۱ء میں۱۰۵؍ ارب گیلن پانی استعمال کیا جو کہ ۹؍ لاکھ ۵۸؍ ہزار امریکی گھرانوں کے لیے کافی ہے، جو سان فرانسسکو سے بھی بڑے شہر کے برابر ہے۔امیزون کی ترجمان مارگریٹ کالاہن نے لیک ہونے والے دستاویز کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ `امیزون کی موجودہ پانی کے استعمال کی حکمت عملی کو بالکل غلط طور پر پیش کرتا ہے۔کالاہن نے کہا،کہ کسی دستاویز کا وجود اس کی درستگی یا حتمی ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔ میٹنگ میں اکثر دستاویزات میں تبدیلی کی جاتی ہے یا غلط نتائج یا دعووں کا انکشاف ہوتا ہے۔یہ میمو اے ڈبلیو ایس (AWS) کے `واٹر پازیٹو نامی نئی پائیداری مہم کے آغاز سے ایک ماہ قبل کا تھا، جس میں۲۰۳۰ء تک استعمال سے زیادہ پانی واپس لوٹانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔کالاہن نے بتایا کہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں اور انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دوسری کمپنیاں بھی اسی طرح ثانوی پانی کے استعمال کا حساب نہیں لگاتیں۔
یہ بھی پڑھئے: یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے، ’’ونٹر ٹائم‘‘ کا آغاز
عہدیداروں نے صرف چھوٹے بنیادی پانی کے استعمال کے اعداد۷؍ اعشاریہ ۷؍ ارب گیلن سالانہ، جو تقریباً۱۱؍ ہزار ۶۰۰؍ اولمپک سوئمنگ پولز کے برابر ہے، کو رپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا، اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اگر مستقبل میں یہ استعمال عوام کے سامنے آگیا توساکھ کو خطرہ ہو سکتا ہے۔مہم کے حصے کے طور پر، امیزون کا ہدف ثانوی پانی کے استعمال کو شامل کیے بغیر۲۰۳۰ء تک اس بنیادی استعمال کو۴؍ اعشاریہ۹؍ ارب گیلن تک کم کرنا تھا۔واضح رہے کہ امیزن کی واٹر پازیٹو مہم اب بھی جاری ہے لیکن اس میں اب بھی ثانوی استعمال شامل نہیں ہے، جبکہ کمپنی اپنے پانی کے کل استعمال کے اعداد و شمار کو اب بھی خفیہ رکھے ہوئے ہے۔