Updated: November 16, 2025, 9:04 PM IST
| Washington
امریکہ کی سابق خاتون اول مشیل اوباما نے کہا کہ ابھی امریکہ خاتون صدرکو قبول کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہے، انہوں نے اپنی سیاسی امنگوں کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا وقت ضائع نہ کرو‘، اور خبردار کیا کہ بہت سے امریکی اب بھی خواتین کی قیادت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
سابق خاتونِ اوّل مشیل اوباما۔ تصویر: آئی این این
سابق خاتونِ اوّل مشیل اوباما نے کہا کہ امریکہ ابھی اتنا بالغ ذہن نہیں ہوا کہ وہ کسی خاتون کو صدر منتخب کر سکے، اور انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکی عوام ’’ایک عورت کی قیادت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں،‘‘ جو اوول آفس میں بیٹھیں۔واضح رہے کہ یہ بیان۵؍ نومبر کو اداکارہ ٹریسی ایلس راس کے ساتھ بروکلین اکیڈمی آف میوزک میں ہونے والی گفتگو کے دوران سامنے آیا، جو ان کی نئی کتاب’’ دی لک‘‘ سے منسلک تھا۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ میں پناہ گزین پالیسی میں بڑی اصلاحات، سخت ڈنمارک ماڈل اپنانے کا اعلان
دریں اثناء اس تقریب کا ویڈیو کلپ جمعہ کو مشیل اوباما کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ،مشیل اوباما نے کہا ”مجھے صدارتی امیدوار کےطور پر بالکل نہ دیکھیں کیونکہ آپ سب جھوٹ بول رہے ہیں۔ آپ ایک خاتون صدر کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ بالکل تیار نہیں۔ لہٰذا میرا وقت ضائع نہ کریں۔“انہوں نے مزید کہا کہ ’’بدقسمتی سے اب بھی بہت سے مرد ایسے ہیں جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک عورت کی قیادت میں نہیں رہ سکتے ہیں‘‘، اور اس کی دلیل ماضی کے انتخابات کو قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: ۱۰؍ دسمبر سے ۱۶؍ سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک ہوجائینگے
واضح رہے کہ مشیل اوباما ڈیموکریٹک پارٹی کی سب سے بااثر آوازوں میں سے ایک ہیں اور حالیہ انتخابی مہم میں بڑی تعداد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر چکی ہیں۔گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں انہوں نے سابق نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کی تھی اور مرد ووٹروں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری صدارت کے تولیدی حقوق کے نفاذ کے اثرات کے بارے میں ضرور سوچیں۔مشیل نے کہا تھا ”ارے مردوں،ووٹ ڈالنے سے پہلے خود سے یہ سوال کریں کہ آپ تاریخ کے کس جانب کھڑے ہونا چاہتے ہیں؟