• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا: ۱۰؍ دسمبر سے ۱۶؍ سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک ہوجائینگے

Updated: November 15, 2025, 7:59 PM IST | Sydney

آسٹریلیا ۱۰؍ دسمبر سے دنیا کے سخت ترین آن لائن سیفٹی قوانین میں سے ایک نافذ کرنے جا رہا ہے جس کے تحت ۱۶؍ سال سے کم عمر نوجوانوں کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس والدین یا سرپرست کی خصوصی اجازت کے بغیر خودکار طور پر غیر فعال کر دیئے جائیں گے۔

Picture: INN
تصویر:آئی این این

آسٹریلیا سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس کے خلاف دنیا کے سخت ترین آن لائن حفاظتی اقدامات میں سے ایک نافذ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نئے قانون کے مطابق ۱۰؍ دسمبر سے ۱۶؍ سال سے کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خودکار طور پر غیر فعال کر دیئے جائیں گے البتہ ایسے صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں ہوں گے جنہیں والدین یا سرپرست کی واضح اجازت ہو۔ یہ اصول ملک کے نئے آن لائن سیفٹی فریم ورک کا حصہ ہے جس کا مقصد کم عمر صارفین کو سوشل میڈیا کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ نوجوان صارفین سے شناختی دستاویزات اپ لوڈ کرانے کے بجائے میٹا، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز اے آئی پر مبنی عمر کا تخمینہ لگانے والے ٹولز استعمال کریں گے۔ یہ ٹولز صارفین کے رویے اور مواد کے ساتھ ان کے تعامل کا جائزہ لے کر اندازہ لگاتے ہیں کہ آیا صارف کی عمر ۱۶؍ سال کم ہے۔ اگر کسی صارف کو غلط طور پر کم عمر قرار دیا جائے تو وہ منظور شدہ ایپس کے ذریعے اپنی عمر کی تصدیق کر کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔ یہ ایپس عام طور پر صارف کی سیلفی اسکین کرتے ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے عمر کی تصدیق کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: اسٹاربکس ملازمین کی ہڑتال؛ ظہران ممدانی نے بائیکاٹ کی اپیل کی

اگر کوئی نوجوان اپنی عمر ثابت نہ کرے یا والدین کی اجازت فراہم نہ کرے تو اسے درج ذیل آپشنز دیے جائیں گے: (۱) اپنا اکاؤنٹ مکمل معطلی سے پہلے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا (۲) اکاؤنٹ کو عارضی طور پر روکنا یا منجمد کرنا، تاکہ بعد میں بحالی ممکن ہو۔ اگر یہ اقدامات بھی نہ کئے جائیں تو صارف اکاؤنٹ تک رسائی مکمل طور پر کھو دے گا۔ اس نظام کا مقصد نوجوان صارفین اور ان کے خاندانوں کو کسی بھی مستقل اقدام سے پہلے مناسب وقت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے بیف، کافی اور دیگر زرعی درآمدات پر ٹیرف کم کرنے کے حکمنامہ پر دستخط کئے

قانون کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آسٹریلوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر کمپنیاں عمر کی پابندیوں کو مؤثر طریقے سے نافذ نہ کریں تو انہیں کروڑوں ڈالر جرمانے کے طور پر ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ اس سے یہ قانون ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف دنیا کے سخت ترین اقدامات میں شمار ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا ۱۶؍ سال سے کم عمر صارفین کیلئے اس نوعیت کے سخت اصول نافذ کرنے والا پہلا ملک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آن لائن سیکوریٹی خدشات کے پیش نظر دیگر ممالک بھی جلد ہی اسی طرح کے اقدامات اپنا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK