پیو ریسرچ سینٹر کی نئی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک بالغ اب باقاعدگی سے ٹک ٹاک کے ذریعے خبریں حاصل کرتا ہے۔ ۲۰۲۰ء کے مقابلے ۲۰۲۵ء میں اس فیصد میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: October 03, 2025, 11:05 AM IST | Washington
پیو ریسرچ سینٹر کی نئی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک بالغ اب باقاعدگی سے ٹک ٹاک کے ذریعے خبریں حاصل کرتا ہے۔ ۲۰۲۰ء کے مقابلے ۲۰۲۵ء میں اس فیصد میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔
امریکیوں کیلئے ٹک ٹاک اب صرف تفریح اور رجحانات کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ اب وہ اس کا استعمال خبریں جاننے کیلئے بھی کرتے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک بالغ امریکی اب باقاعدگی سے ٹک ٹاک صرف اس لئے کھولتا ہے کہ خبریں دیکھ سکے۔ خیال رہے کہ ۲۰۲۰ء میں یہ صرف ۳؍ فیصد تھا۔ رپورٹ میں ٹک ٹاک کی خبروں کے ذریعہ کے طور پر تیز رفتار ترقی کو دکھایا گیا ہے، خاص طور پر نوجوان بالغوں میں۔ یہ امریکیوں کے خبروں کے استعمال کے طریقہ کار میں ایک بڑی تبدیلی ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پرھئے: امریکہ میں شٹ ڈاؤن کا اعلان،سرکاری دفاتر بند
صرف ۵؍ سال میں ٹک ٹاک پر خبریں پڑھنے والے ۳۰؍ سال سے کم عمر کے بالغوں کا فیصد ۲۰۲۰ء کے ۹؍ فیصد سے بڑھ کر ۴۳؍ فیصد ہوگیا ہے۔ دریں اثنا، ۳۰؍ سے ۴۹؍ سال کی عمر کے بالغ افراد نے بھی ٹک ٹاک کا رخ کیا ہے۔ ۲۰۲۰ء میں اس عمر کے افراد کا فیصد صرف ۲؍ تھا جو اَب ۲۵؍ ہوگیا ہے۔ ٹک ٹاک کی مختصر شکل، الگورتھم سے چلنے والے ویڈیوز بریکنگ نیوز، ٹرینڈنگ اسٹوریز، اور وائرل مواد جاننے کا ذریعہ بن گئی ہے۔ تاہم، معمر افراد میں ٹک ٹاک کا استعمال کم ہے۔ ۵۰؍ سے ۶۴؍ سال کی عمر کے صرف ۱۰؍ فیصد اور ۶۵؍ سال یا اس سے زائد عمر کے صرف ۳؍ فیصد کا کہنا ہے کہ وہ خبروں کیلئے باقاعدگی سے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پْرھئے: امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ کی فلسطین حامی طلبہ کی ملک بدری آئین کے خلاف: وفاقی جج
درحقیقت، نصف سے زیادہ ٹک ٹاک صارفین (۵۵؍ فیصد) کا کہنا ہے کہ وہ اب پلیٹ فارم پر خبریں جانتے ہیں جو ۲۰۲۰ء میں صرف ۲۲؍ فیصد تھا۔ یہ اضافہ ٹک ٹاک کو دوسرے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک (۵۳؍ فیصد)، یوٹیوب (۴۱؍ فیصد) اور انسٹاگرام (۴۱؍ فیصد) پر برتری دیتا ہے۔ مطالعہ کے مطابق، ایک نیوز پلیٹ فارم کے طور پر ٹک ٹاک کی تیز رفتار ترقی میں خبروں کی تنظیموں، مشتہرین اور پالیسی سازوں کیلئے اہم مضمرات ہیں۔ نوجوان نسلوں کا خبروں کیلئے ٹک ٹاک پر تیزی سے انحصار، میڈیا کمپنیوں کیلئے اس نئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے اپنی مواد کی حکمت عملی کو اپنانا بہت ضروری ہے۔