Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ٹرمپ نے ڈیموکریٹ کو ’’بے دین کمیونسٹ‘‘ قرار دیا

Updated: June 28, 2026, 7:03 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ کو ’’بے دین کمیونسٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’تاریخ کے سب سے بڑے کمیونسٹ‘ بن سکتے ہیں، ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں جمعہ کو ’فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

Donald Trump speaking at the annual conference of the Faith and Freedom Coalition. Photo: X
ڈونالڈ ٹرمپ فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن‘‘ کی سالانہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو’ ’فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن‘‘ کی سالانہ کانفرنس میں ڈیموکریٹس کو ’بے دین کمیونسٹ‘ قرار دیا اور مذاقاً کہا کہ وہ ’تاریخ کے سب سے بڑے کمیونسٹ‘ بن سکتے ہیں۔واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ ’روڈ ٹو میجرٹی‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ کےوجودی خطرے کی شکل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس ’بے دین کمیونسٹ‘ ہیں جو امریکی طرزِ زندگی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسی دوران انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ کمیونسٹ ہوتے تو ’تاریخ کے عظیم ترین کمیونسٹ‘ ثابت ہوتے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اڈانی پر دھوکہ دہی کے الزامات ختم کرنے پر امریکی جج نے استغاثہ سے وضاحت طلب کی

بعد ازاں ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پرائمریز میں سوشلسٹ امیدواروں کی حالیہ کامیابیوں—خاص طور پر نیویارک شہر میں،کو امریکی عوام کے لیے خوف کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے نیویارک کی ڈیموکریٹک پرائمریز میں میئر ظہران ممدانی کی حمایت یافتہ امیدواروں کی جیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’کمیونسٹ‘ ہیں، نہ کہ سماجی جمہوریت پسند۔ واضح رہے کہ ممدانی، ڈی ایس اے کے حامی اسمبلی رکن کلیئر والڈیز اور بریڈ لینڈر نے۲۳؍ جون کو پرائمریز میں کامیابی حاصل کی۔
مزید برآں ٹرمپ نے انتباہ دیا کہ کمیونسٹ امریکی طرزِ زندگی کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس ’بچوں کی ٹرانس جینڈر مسخ کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں، مسیحیوں اور گرجا گھروں کے خلاف جنگ دوبارہ چاہتے ہیں، اور روایتی امریکی معاشرت کو مٹا دینا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ‘یہ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹ ڈنر میں قاتلانہ حملے کے بعد ہلٹن ہوٹل میں پہلی تقریب تھی۔ انہوں نے کہا کہ’ ’مخالفین کا قتل ان کے نظریے کا اہم حصہ ہے، قتل ان کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے، یہ جانور ہیں، جانور۔‘‘پھر سیاسی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا،کمیونزم بیچنا بہت آسان ہے، یہ سب کچھ تباہ کر دیتا ہے مگر بہت آسان ہے۔ اور میں ایمانداری سے کہوں گامجھے لگتا ہے کہ میں تاریخ کا سب سے بڑا کمیونسٹ ہوتا۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کمیونزم صرف مفت کرایہ، مکان اور خوراک تقسیم کرنے کا نام ہے۔ ’بہت سے معاملات میں وہ ہوشیار نہیں، مگر کچھ میں ہیں۔ پیروکار حاصل کرنا آسان ہے کیونکہ وہ وعدے کرتے ہیں جو پورے نہیں کر سکتے، اور قائم شدہ ڈیموکریٹس جوابی حملہ نہیں کرتے، اسی لیے وہ بیوقوف ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹیکساس سرکاری اسکولوں میں بائبل کی کہانیاں لازمی مطالعے کیلئے منظور کرنے والی پہلی ریاست بن گئی

ذہن نشین رہے کہ ‘ٹرمپ، جو اپنے انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹنے پر پول میں پیچھے چل رہے تھے، پوری ڈیموکریٹک پارٹی کو انتہائی بائیں بازو کے خیالات سے منسوب کر کے گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مسیحی سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’ ’تمام کمیونسٹ بے دین ہیں، وہ خدا پر ایمان نہیں رکھتے، یہ بے رحم کمیونسٹ تمام مذاہب پر حملہ کرتے ہیں، خاص طور پر مسیحیت پر۔ وہ ہمیشہ ایسا کرتے ہیں، وہ مسیحیت کو کسی اور مذہب سے زیادہ نشانہ بناتے ہیں۔‘‘ساتھ ہی ‘ انہوں نے کمیونزم کو ۲۵۰؍ سالوں میں امریکہ کو درپیش سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK