Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈر یوٹیٹ اپنے بھائی کے ہمراہ میامی میں گرفتار

Updated: July 19, 2026, 5:10 PM IST | Miami

سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو اور اس کا بھائی ٹرسٹن ٹیٹ میامی میں گرفتار ہوگئے، امریکی مارشل سروس کے مطابق یہ گرفتاری برطانوی حکام کی جانب سے عصمت دری اور جنسی اسمگلنگ کے الزامات پر ان کی حوالگی (extradition) کی درخواست کے بعد عمل میں آئی۔

Social media influencer Andrew Tate. Photo: X
سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ۔ تصویر: ایکس

سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ اور اس کا بھائی ٹرسٹن ٹیٹ میامی میں گرفتار ہوگئے، امریکی مارشل سروس کے مطابق یہ گرفتاری برطانوی حکام کی جانب سے عصمت دری اور جنسی اسمگلنگ کے الزامات پر ان کی حوالگی (extradition) کی درخواست کے بعد عمل میں آئی۔ان بھائیوں نے اپنے سوشل میڈیا امپائر کے ذریعے دولت، مردانہ برتری اور عورت دشمنی (misogyny) کے نظریات کو فروغ دیا، جس کی وجہ سے وہ دنیا کے متنازع ترین انٹرنیٹ شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔امریکی مارشل سروس کے ترجمان بریڈی میک کیرون نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ انھیں ایک خفیہ وارنٹ (sealed warrant) کے تحت حراست میں لیا گیا۔ اس طرح امریکہ ایک بین الاقوامی قانونی معاملے کا مرکز بن گیا ہے جو پہلے رومانیہ سے برطانیہ تک پھیلا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: انادولو نےغزہ نسل کشی پر مبنی ’’غزہ ٹرائیلوجی‘‘ ثبوت اکٹھا کرنےکیلئے آئی سی سی پراسیکیوٹر کو پیش کی

واضح رہے کہ برطانیہ کو دونوں بھائی۲۰۱۰ء سے ۲۰۱۷ء کے درمیان خواتین کے ساتھ عصمت دری اور ان کی اسمگلنگ کے الزامات پر حوالگی کے لیے مطلوب ہے۔ برطانوی پراسیکیوٹرز نے سنیچر کو اعلان کیا کہ وہ ان الزامات پر حوالگی چاہتے ہیں۔یہ بھائی، جو امریکی اور برطانوی دونوں شہریت رکھتے ہیں،۲۰۱۶ء میں رومانیہ منتقل ہوئے تھے۔ وہیں۲۰۲۲ء میں انھیں جنسی استحصال کے لیے خواتین کو پھانسنے (lure) کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مگر انھوں نے ان الزامات کی تردید کی اور قانونی و عملی رکاوٹوں کی وجہ سے رومانیہ کا مقدمہ آگے نہ بڑھ سکا۔ گزشتہ سال انھیں رومانیہ چھوڑنے کی اجازت ملی اور وہ نجی جیٹ طیارے کے ذریعے فلوریڈا چلے گئے۔ذرائع کے مطابق، ان بھائیوں سے اگلے ہفتے میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہونے کی توقع ہے۔
بعد ازاں برطانیہ میں زیر التوا الزامات میں یہ بتایا گیا ہے کہ انھوں نے لندن کے شمالی علاقے میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی، جہاں وہ پلے بڑھے۔جبکہ ان کے وکلا نے الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مستعد جج حقائق دیکھے گا تو اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ آزاد چھوڑ دیے جائیں گے۔ ۳۹؍ سالہ اینڈریو ٹیٹ نے۲۰۱۶ء میں برطانوی ریئلٹی شو ’’بگ برادر‘‘میں شرکت کے بعد شہرت حاصل کی، مگر ایک ویڈیو سامنے آنے پر انھیں شو سے نکال دیا گیا جس میں وہ ایک خاتون پر حملہ کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھئے: مستقبل کی فلسطینی ریاست خطرہ میں، ۲؍ ممالک کی سابق سربراہوں کا انتباہ

یاد رہے کہ اینڈریو ٹیٹ کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر۱۰؍ ملین سے زائد فالوورز ہیں، تاہم اس پر یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز سے نفرت انگیز تقریر کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر پابند عائد کر چکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ قابل مذمت بیان یہ ہے کہ’’ جنسی زیادتی کا شکار خواتین بھی اپنے حملے کے لیے کچھ ذمہ دار ہیں۔‘‘حالانکہ دونوں بھائیوں نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد اور سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دیا ہے۔
برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے سنیچرکو بتایا کہ۲۰۲۵ء میں تین خواتین کے خلاف کیے گئے اعلان کردہ الزامات کے علاوہ، وہ مزید چار متاثرہ خواتین سے متعلق کل۳۸؍ نئے الزامات عائد کر رہی ہے۔ دونوں بھائیوں پر عصمت دری اور انسانی اسمگلنگ کا الزام ہے، جبکہ اینڈریو ٹیٹ پر جسم فروشی سے منافع کمانے اور بچوں کی فحش تصاویر اور انتہائی فحش مواد سے متعلق۱۹؍ مزید الزامات ہیں۔دریں اثناء بیڈفورڈشائر پولیس کی اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل کرینا تھامس نے کہا کہ’’ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف مردانہ تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، اور وہ متاثرین کی مدد اور ہر رپورٹ کی تحقیقات کے لیے مسلسل کام کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK