Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’حقائق اس بنیاد پر نہیں بدلے جا سکتے کہ حکومت میں کون ہے‘‘

Updated: March 29, 2026, 10:02 AM IST | Mumbai

خاتون سماجی کارکن انجلی دمانیا نے فلم ’دھرندر۔ ۲؍‘ میں دکھائے گئے کرداروں کے تعلق سے اہم سوال اٹھایا۔

Ranveer Singh in a scene from the film `Dhurandhar`. Photo: INN
رنویر سنگھ ،فلم ’دھرندر ‘ کے ایک سین میں۔ تصویر: آئی این این

حکومت پالیسیوں اور وزراء کی بد عنوانیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی معروف سماجی کارکن انجلی دمانیا نے فلم’ دھرندر۔۲؍‘ کے تعلق سے ایک ٹویٹ کیا ہے اور ’حقائق پر مبنی‘ اس فلم کے تعلق سے سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کے سارے کردار جب کافی پہلے مر چکے تھے تب ان کرداروں کا تعلق ہندوستان میں ہوئی نوٹ بندی سے کیسے دکھا یا گیا؟ 

یہ بھی پڑھئے: بنگال میں عین انتخابی مہم کے دوران مرشد آباد میں فرقہ وارانہ تصادم

انجلی دمانیا نے لکھا ہے ’’آئیے اصلیت کی جانچ کرتے ہیں۔‘‘ آگے انہوں نے فلم کے ان کرداروں کے نام لکھے ہیں جو پاکستانی ہیں اور مجرم ہیں۔ ساتھ ہی ان کرداروں کی موت کا سال درج کیا۔ انجلی دمانیا لکھتی ہیں: 

۱۔ حمزہ (۲۰۰۴ء، کانگریس حکومت) 

۲۔ رحمٰن ڈکیت (۲۰۰۹ء، کانگریس حکومت) 

۳۔ ارشد پپو(۲۰۱۳ء ، کانگریس حکومت) 

۴۔ ایس پی اسلم خان (۲۰۱۴ء، کانگریس حکومت) 

۵۔ جمیل جمالی (نبیل گبول سے متاثر) کو ۴۵؍ سال قبل بھیجا گیا۔ (کانگریس حکومت) 

انجلی دمانیا نے لکھا ہے کہ ’’نوٹ بندی ان میں سے ہر ایک کردار کے مر جانے کے بعد نافذ کی گئی۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت کی ایک متنازع پالیسی کا دفاع کرنے کیلئے فلم میں ایک بیانیہ تیار کیا گیا ہے۔‘‘ خاتون سماجی کارکن کے مطابق’’میں کانگریس کے سب سے سخت ناقدین میں سے ایک تھی۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے’ انڈیا اگینسٹ کرپشن ‘(تنظیم) میں شامل ہوئی۔ لیکن آج میں بی جے پی کی بھی اتنی ہی بڑی ناقد ہوں کیونکہ حقائق صرف اس بنیاد پر نہیں بدلے جا سکتے کہ حکومت میں کون ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کا شعبۂ صحت عالمی سطح پر اپنی شناخت بنارہا ہے: وزیر اعلیٰ فرنویس

یاد رہے کہ ’دھرندر‘ اور’ دھرندر۔۲؍‘ کے تعلق سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فلم حقیقی واقعات پر بنائی گئی ہے۔ اس میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے لے کر پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری تک کو دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کراچی کے مشہور جرائم پیشہ شخص رحمٰن ڈکیت سے لے کر وہاںکے ایس پی اسلم چودھری کو نمایاں کیا گیا ہے۔ دھرندر۔۲؍ میں تو دائود ابراہیم اور ہندوستان کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس میں پاکستان سے انتقام لینےکا کریڈٹ مودی حکومت کو دیا گیا ہے۔ جبکہ بیشتر واقعات جو پیش آئے ہیں وہ کانگریس حکومت کے زمانے میں ہوئے ہیں۔ ایسی صورت میں ہر فلم دیکھنے والا اس میں دکھائے گئے حقائق پر سوال اٹھا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK