Inquilab Logo Happiest Places to Work

این سی پی کا ایک اور وزیر تنازع میں، نرہری زروال کا ناگفتہ بہ ویڈیو وائرل

Updated: March 27, 2026, 10:34 AM IST | Mumbai

وزیر برائے خوراک وادویات تیسری صنف کے شخص کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آ رہے ہیں۔

Narhari Zirwal. Photo: INN
نرہری زروال۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں این سی پی کی روپالی چاکن کو ریاستی کمیشن برائے خواتین کی چیئر پرسن کے عہدے سے اشوک کھرات تنازع کے سبب استعفیٰ دینا پڑا ہے اب این سی پی ہی کے نرہری زروال تنازع میں پھنس گئے ہیں جو کہ ریاست کے وزیر برائے خوراک وادویات ہیں۔ زروال کا ایک ویڈیو وائرل ہو ا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر اپنے سرکاری مکان میں ایک مخنث کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: منشیات کی اسمگلنگ میں پنجاب سرفہرست، گزشتہ۳؍ سال میں ریکارڈ اضافہ

یہ ویڈیو کوئی اسٹنگ آپریشن نہیں لگ رہا ہے بلکہ باقاعدہ کوئی زروال کی شوٹنگ کر رہا ہے ، کیونکہ کیمرہ الگ الگ زاویے سے حرکت کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔  ۱۰؍ منٹ کے اس ویڈیو میں وہ  تیسری صنف کے ایک شخص کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں ان کا کھانا اور شراب بھی موجود ہے۔جبکہ کوئی تیسرا شخص ان کا ویڈیو شوٹ کر رہا ہے۔ تیسری صنف والا فرد مبینہ طور پر ناسک سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔  یاد رہے کہ نر ہری زروال کا تعلق بھی ناسک سے ہے اور دنڈوری سے رکن اسمبلی ہیں۔   ان تینوں کے علاوہ ایک چوتھا شخص بھی ویڈیو میں نظر آتا ہے جس کے بارے میںکہا جاتا ہے کہ وہ ماضی میں کئی سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہا ہے اور خود کو ایڈوکیٹ بھی بتاتا ہے۔نرہری زروال کا طویل سیاسی کریئررہا ہے، اور وہ مہاراشٹر اسمبلی کے نائب اسپیکر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصے کیلئے انہوں نے کارگزار اسپیکر کے طور پر بھی اسمبلی کی کارروائی سنبھالی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK