:شکھلاجی اسٹریٹ پرجیراج گلی کی نواب چال میں رہائش پزیر ۲۶؍سالہ طالب علم انصاری مزمل احمد محمد عمر نے کنیڈا کی یونیورسٹی آف فریسر ویلی ، وینکروور سٹی سے ماسٹر ان بزنس اینالٹک میں ٹاپ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 11:43 AM IST | Saadat Khan | Mumbai
:شکھلاجی اسٹریٹ پرجیراج گلی کی نواب چال میں رہائش پزیر ۲۶؍سالہ طالب علم انصاری مزمل احمد محمد عمر نے کنیڈا کی یونیورسٹی آف فریسر ویلی ، وینکروور سٹی سے ماسٹر ان بزنس اینالٹک میں ٹاپ کیا ہے۔
:شکھلاجی اسٹریٹ پرجیراج گلی کی نواب چال میں رہائش پزیر ۲۶؍سالہ طالب علم انصاری مزمل احمد محمد عمر نے کنیڈا کی یونیورسٹی آف فریسر ویلی ، وینکروور سٹی سے ماسٹر ان بزنس اینالٹک میں ٹاپ کیا ہے ۔ انصاری مزمل اسکول میں بھی ہمیشہ اوّل پوزیشن حاصل کرتے تھے۔ کنیڈا یونیورسٹی میں ٹاپ کر کے اس ہونہار طالب علم نے بیرون ملک سے پڑھائی کر نے کا اپنا خواب پورا کر لیا ہے ۔
بائیکلہ پر واقع انزا انگلش ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے انصاری مزمل نے ۲۰۱۸ء میں۸۳؍فیصد مارکس سے ایس ایس سی اور ممبئی سینٹرل پر واقع گائوڈے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میںامتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ بعدازیں ۲۰۲۲ء میں لالہ لا لجپت رائے کالج ( حاجی علی ) سے بی ایس سی -آئی ٹی کی ڈگری حاصل کرکے ۲۰۲۴ء میں ماسٹر ان بزنس اینالٹک کی پڑھائی کیلئے کنیڈا گئے تھے۔انہوں نے کنیڈا میں پڑھائی کے ساتھ ایک ہوٹل میں بحیثیت ویٹر ملازمت بھی جاری رکھی ۔
یہ بھی پڑھئے: کلیان:کریٹ سومیا کامسجدوں میں ایس آئی آر فارم بھرنے کا بے بنیاد الزام
انصاری مزمل کے والد محمد عمرنے انقلاب کو بتایا کہ ’’ بیرونِ ملک ڈگری حاصل کرنا اس کی خواہش تھی۔ اپنے جنون کی تکمیل کیلئے وہ آئی سی آئی سی آئی بینک سے لاکھوں روپے کا تعلیمی قرض لے کر کنیڈا گیا۔ وہاں پڑھائی کے ساتھ اس نے ایک ہوٹل میں ویٹر کاپارٹ ٹائم جاب کیا تاکہ بینک سے لئے قرض کے سود کی قسط بھیج سکے ۔پڑھائی کے ساتھ وہ بینک کاقرض بھی اد اکر رہا ہے ۔ ‘‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ میرے بیٹے نے انگریزی کے ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کی ہے ۔ قرآن پاک کےمتعدد پاروں کا حافظ ہے ۔ ‘‘ انہوں یہ بھی بتایا کہ ’’ مزمل نے کنیڈامیں ورک پرمٹ کا امتحان بھی پاس کرلیا۔ تقریباً ۱۰۰؍کمپنیوں میں ملازمت کیلئے درخواست دی ہے ساتھ ہی اس کا تعلیمی سلسلہ آگے بھی جاری رکھنے کا منصوبہ ہے۔ ‘‘