• Fri, 17 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ایس ٹی میں تخفیف کا اثر: رائل انفیلڈ اب ایپل آئی فون۱۷؍ پرو میکس سے بھی سستی

Updated: September 21, 2025, 5:01 PM IST | New Delhi

جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف کے نتیجے میں رائل انفیلڈ ہنٹر، بُلٹ، اور کلاسک اب ایپل آئی فون ۱۷؍پرو میکس سے بھی سستی ہو گئی ہیں۔

The iPhone 17 Pro Max is available in four storage variants. Photo: INN
آئی فون۱۷؍ پرو میکس چار اسٹوریج  ویرینٹ میں دستیاب ہے۔ تصویر: آئی این این

آئی فون۱۷؍ پرو میکس چار اسٹوریج  ویرینٹ میں دستیاب ہے جن میں۲۵۶؍ جی بی،۵۱۲؍ جی بی، ایک ٹی بی اور۲؍ ٹی بی شامل ہیں۔ ان ماڈلز کی قیمتیں۱۴۹۹۰۰؍ روپے سے شروع ہوتی ہیں اور۲؍ ٹی بی ویرینٹ کے لیے ۲۲۹۹۰۰؍ روپے تک جاتی ہیں۔ایپل آئی فون۱۷؍ پرو میکس کی قیمت کے بدلے اب آپ ایک رائل انفیلڈ۳۵۰؍ سی سی موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں۔ جب سے حکومت ہند نے جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے، رائل انفیلڈ موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کافی کم ہو گئی ہیں۔ جی ایس ٹی کے نئے سلیب۲۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، جی ایس ٹی کے تحت نئے سلیب میں اب صرف دو ہی سلیب ۵؍ اور۱۸؍ فیصد شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: راجستھان میں بیروزگاری کا عالم، چپراسی کی۵۳؍ ہزار نوکریوں کیلئے ۷۵ء۲۴؍ لاکھ درخواستیں

 اسی طرح اگر ان قیمتوں کا موازنہ رائل انفیلڈ ۳۵۰؍ سی سی موٹر سائیکلوں سے کیا جائے، جو کہ بُلٹ ۳۵۰؍ کلاسک ۳۵۰؍ اور ہنٹر ۳۵۰؍ ہیں، تو ان بائیکوں کی قیمتیں۱۳۷۰۰۰؍ روپے سے شروع ہو کر۲۱۵۰۰۰؍ روپے (ایکس شو روم) تک ہیں۔ لہٰذا، خریداروں کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ ان کے لیے کونسی خریداری زیادہ بہترین اور قیمت کے اعتبار سے مناسب رہے گی۔اگرچہ خریداروں کو ایکس شو روم قیمت کے علاوہ روڈ ٹیکس، رجسٹریشن فیس اور انشورنس پریمیم جیسے دیگر اخراجات بھی ادا کرنا ہوں گے، لیکن پھر بھی وہ بُلٹ ۳۵۰؍ اور کلاسک ۳۵۰؍ کے کچھ اعلیٰ ترین اقسام کے علاوہ، ان تینوں میں سے کسی بھی موٹر سائیکل کو۲۲۹۹۰۰؍ روپے سے کم کی `آن دی روڈقیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ پور کا ایک گائوں جسے آزادی کے ۷۸؍ سال بعد بجلی نصیب ہوئی

واضح رہے کہ نئی جی ایس ٹی شرح کے تحت۳۵۰؍ سی سی تک کے انجن کی گنجائش والی موٹر سائیکلوں پر۱۸؍ فیصد کی شرح نافذ ہوتی ہے۔ یہ جی ایس ٹی پہلے۲۸؍ فیصد تھی۔ جی ایس ٹی میں کمی کے سبب ایسی موٹر سائیکلوں کی ایکس شو روم قیمت کم ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK