• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپل جلد اپنا سی ای او تبدیل کرسکتا ہے، جان ٹرنس متوقع جانشین

Updated: November 15, 2025, 3:14 PM IST | California

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے موجودہ سی ای او ٹم کک کی جانشینی کیلئے تیاری تیز کردی ہے، اور اندرونی حلقوں کے مطابق سینئر نائب صدر برائے ہارڈویئر انجینئرنگ جان ٹرنس کو ان کا ممکنہ مدمقابل سمجھا جا رہا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ٹیکنالوجی کی دنیا کی اہم خبروں میں سے ایک یہ ہے کہ ایپل اپنی قیادت میں تبدیلی کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔ ٹم کک ۲۰۱۱ء سے کمپنی کے سی ای او ہیں اور اب ان کی مدتِ ملازمت ختم ہونے کے قریب ہے، جس کے بعد ایپل نے ان کی جانشینی کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جان ٹرنس، جو کمپنی کے ہارڈویئر انجینئرنگ ڈویژن کے سربراہ ہیں، نئے سی ای او کا متوقع انتخاب ہیں۔ یہ انتخاب اس لئے اہم ہے کیونکہ ٹرنس کی انجینئرنگ پسِ منظر کمپنی کی ہارڈویئر اور ڈیوائسز کی حکمتِ عملی سے بخوبی ہم آہنگ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ممالک کے ماحولیاتی ہدف نامکمل،عالمی درجہ حرارت میں ۶ء۲؍ڈگری سلیس کا اضافہ: رپورٹ

رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ جانشینی منصوبہ کمپنی کی کارکردگی کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ مستقبل کی حکمتِ عملی کے طور پر کی جارہی ہے۔ ایپل اس وقت متوقع ہے کہ سال کے اختتام پر چھٹیوں کے سیزن میں مضبوط فروخت کرے ، اور یہ منتقلی ممکنہ طور پر اسی تناظر میں سامنے آئے گی۔ اب تک ایسا تاثر ہے کہ نیا سی ای او جنوری میں پیش آنے والی آمدنی رپورٹ کے بعد ہی نامزد کیا جائے گا۔ اس کے بعد کمپنی کو اپنی سالانہ اہم ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی تقریبات جیسے ورلڈ وائڈ ڈیولپرس کانفرنس اور آئی فون کی لانچ کی تیاری کا مناسب وقت مل جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: میونسپل الیکشن میں اپوزیشن کے اتحاد پر زور


واضح رہے کہ ٹِم کک نے ۶۵؍ برس کی عمر میں یہ عہدہ سنبھالا تھا، اور ان کی قیادت میں ایپل کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً ۳۵۰؍ ارب ڈالر سے بڑھ کر تقریباً ۴؍ کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ کمپنی نے ابھی تک کسی سرکاری اعلان یا تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ منتقلی کمپنی کی اگلی دہائی کیلئے اہم ہے، خاص طور پر جب وہ مصنوعی ذہانت، ہارڈویئر جدت اور عالمی سطح پر مسابقت میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK