حکومت ان نا اہل خواتین پر ۲؍ سال میں ۲۱؍ ہزار کروڑ روپے خرچ چکی ہے جس پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا حکومت یہ پیسے وصول کرے گی؟
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 1:21 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
حکومت ان نا اہل خواتین پر ۲؍ سال میں ۲۱؍ ہزار کروڑ روپے خرچ چکی ہے جس پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا حکومت یہ پیسے وصول کرے گی؟
مہایوتی حکومت نے نومبر ۲۰۲۴ء میں لاڈلی بہن اسکیم شروع کی تھی جسکے تحت ۲؍کروڑ ۴۳؍ لاکھ لاڈلی بہنوں کو ہر ماہ ۱۵۰۰؍روپے دیئے جا رہے تھے ،لیکن اسکیم سے کئی خواتین کے غیر قانونی طور پر مستفید ہونے کی شکایات پر لاڈلی بہنوں کی ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۶ءتک ای کے وائی سی کی ہدایت دی گئی جس کے نتیجے میںتقریباً ۷۱؍ لاکھ بہنیں نااہل پائی گئی ہیں ۔ حکومت انہیں گزشتہ ۲۰؍مہینوں سے ہر ماہ ۱۵۰۰؍ روپے کے حساب سےتقریباً ۲۱؍ہزار ۳۰۰؍ کروڑ روپے دے چکی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ رقم واپس لی جائے گی؟
اس دوران معلوم ہوا ہے کہ تقریباً ۶۸؍ لاکھ خواتین جنہوں نے پہلے اسکیم سے استفادہ کیاہے ،ابھی تک کے وائی سی نہیں کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ممبرا: معمولی تنازع پر فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک، ۲؍ افراد زخمی
اس اسکیم سے مستفیدہونےوالی خواتین کی تصدیق نومبر ۲۰۲۴ء سے آہستہ آہستہ شروع ہوئی ،جس سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود خواتین نے اسکیم سے فائدہ اٹھا یا جن کی تعداد ۱۰؍ہزار کے قریب تھی۔ ۵ء۲؍لاکھ سے زیادہ آمدنی والے خاندانوں کی خواتین بھی لاکھوں میں ملیں۔ گھر میں ۴؍ پہیوں کی گاڑی رکھنے والی خواتین بھی اس اسکیم سے فائدہ اُٹھا رہی تھیں ،علاوہ ازیں دوسری ریاستوں کی بھی کچھ خواتین ملیں۔ چنانچہ اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والوں کی تصدیق ضروری تھی۔ جس کیلئے ای کے وائی سی کی ہدایت جاری کی گئی ۔ لاڈلی بہنوں کی اہلیت اور نااہلیت جاننے کیلئے ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۶ء تک کا وقت دیا گیا تھا جس میں توسیع کرکے ۳۰؍ اپریل کر دیا گیا ہے ۔اس دوران ۲؍ کروڑ ۴۷؍لاکھ لاڈلی بہنوں میں سے ایک کروڑ ۷۵؍لاکھ اہل بہنوں کی کٹوتی کے بعد ۷۱؍ لاکھ بہنیں نااہل پائی گئیں ،حالانکہ یہ ۷۱؍ لاکھ لاڈلی بہنیں نااہل ہو چکی ہیں، لیکن حکومت نے انہیں پچھلے ۲۰؍مہینوںمیں تقریباً ۲۱؍ہزار ۳۰۰؍ کروڑ روپے دے چکی ہے ۔ حکومت یہ فنڈ ٹیکس دہندگان کی جیب سے دے رہی ہے۔ اس وجہ سے سوال اُٹھایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ۲۰؍مہینوں سے نااہل بہنوں کو دیئے گئے فنڈ کا کیا ہو گا؟
یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ کی ہدایت سے سی ٹی ای ٹی پاس کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
یاد رہے کہ حکومت نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اہل نہ ہونے کے باوجود لاڈلی بہن اسکیم کی قسطیں حاصل کرنے والی خواتین سے پیسے واپس لے گی۔ ۲۱؍ ہزار کروڑ روپے بہت بڑی رقم ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا حکومت ان ۷۱؍ لاکھ خواتین کو دی گئی یہ رقم وصول کرتی ہے؟