یہاں جمعرات کو ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی جس میں ایک شخص نے معمولی بات پر ۳؍ نوجوانوں کو گولی ماردی جس کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ۲؍افرادزخمی ہوگئے جنہیں ا سپتال داخل کرایا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 12:54 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
یہاں جمعرات کو ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی جس میں ایک شخص نے معمولی بات پر ۳؍ نوجوانوں کو گولی ماردی جس کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ۲؍افرادزخمی ہوگئے جنہیں ا سپتال داخل کرایا گیا ہے۔
یہاں جمعرات کو ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی جس میں ایک شخص نے معمولی بات پر ۳؍ نوجوانوں کو گولی ماردی جس کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ۲؍افرادزخمی ہوگئے جنہیں ا سپتال داخل کرایا گیا ہے۔ ایک مہینے میں ممبرا میں فائرنگ کی یہ دوسری واردات ہے۔ البتہ دونوں ہی معاملات میں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم ممبرا میں بے دھڑک آتشیں اسلحہ کے استعمال کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی اور نظم و نسق پر سوال کھڑے ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ڈومبیولی: کھاڑی کنارے کی گئی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی
فائرنگ کی واردات جمعرات کو صبح تقریباً ساڑھے ۱۱؍ بجے ممبرا بائی پاس کے قریب کیلاش نگر علاقے میں واقع بسم اللہ چال میں ہوئی۔اس واردات کے تعلق سے ممبرا پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر انل شندے نے انقلاب کو بتایا کہ لال قلعہ علاقے کی بسم اللہ چال میں انور بی بی مبارک شیخ نامی خاتون رہتی ہے جو قریب ہی واقع سمن تائی چوہان ہندی پرائمری اسکول میں صاف صفائی کا کام کرتی ہے۔ اس کی ایک چھوٹی سی دکان بھی ہے۔ اس اسکول میں کیلے کا درخت ہے اور جمعرات کو ابوالحسن شیخ، اکبر شیخ، سمیر احمد شیخ اور جاوید نامی لڑکوں نے اس کے کیلے توڑ لئے تھے جس پر انور بی بی اور ان کے درمیان تنازع ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: سونیترا پوار نے سنیل تٹکرے اور پرفل پٹیل کو عہدوں سے ہٹایا؟
پولیس کے مطابق ملزم جایان شیوانندن نائر عرف بابا بنگالی (۵۱) انور بی بی کو منہ بولی بہن مانتا ہے اور وہ بھی اس تنازع میں شامل ہوگیا۔ نوجوانوں نے اس سے مار پیٹ کی جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے پاس موجود دیسی کٹہ سے ابوالحسن، اکبر اور سمیر پر فائرنگ کردی۔ مقامی افراد نے ان تینوں کو کالسیکر اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اکبر کی موت ہوگئی۔انسپکٹر انل شندے نے یہ بھی کہا کہ واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی لیکن اسے گرفتار کرلیا گیا اور اس کے پاس سے دیسی کٹہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اس دیسی کٹہ کے تعلق سے اس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ گجرات سے ممبئی آرہا تھا اور راستے میں جنگل میں رفع حاجت کیلئے گیا تو وہاں ایک تھیلی میں اسے یہ دیسی کٹہ ملا تھا۔ اس تعلق سے خبریں گشت کررہی تھیں کہ خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر فائرنگ کی واردات ہوئی۔