واشم میں جنونی شخص نے اپنے انسٹاگرام فالوورز بڑھانے کیلئے خوفناک ریل بنائی۔ مقامی افراد کا کارروائی کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: September 07, 2026, 11:58 AM IST | Agency | Washim
واشم میں جنونی شخص نے اپنے انسٹاگرام فالوورز بڑھانے کیلئے خوفناک ریل بنائی۔ مقامی افراد کا کارروائی کا مطالبہ۔
سوشل میڈیا پر لائکس، ویوز اور فالوورز کا جنون کتنا خطرناک ہو سکتا ہے، اس کی تازہ مثال واشم سے سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شہرت کے شوق میں ایک شخص نے اپنی جان کوخطرے میں ڈال دیااور جان لیوا ریل بنانے کیلئے سیدھا ریلوے کی پٹریوں پر کھڑا ہوگیا۔ وائرل ویڈیو میں نوجوان پٹریوں کے درمیان کھڑا نظر آرہا ہے۔ وہ ویڈیو میں کہتا نظر آرہا ہے کہ ’’میں اس وقت تک پٹری سے نہیں ہٹوں گا جب تک واشم ضلع کی لڑکیاں مجھے فالونہیں کریں گی۔‘ اتنا ہی نہیں، فالوورز پانے کے اس عجیب و غریب کوشش میں اس نے واشم کی لڑکیوں کی قسم تا کھاڈالی۔
فالوورز اور ڈیجیٹل شہرت کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے اس نوجوان کا ویڈیو گفتگو کا موضوع بن گیا ہے۔ تاہم اس احمقانہ حرکت پر نیٹیزن اور مقامی افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔’ٹی وی نائن‘ کی خبر کے مطابق مقامی افرادنے کہا کہ پولیس اور ریلوے انتظامیہ (جی آر پی / آر پی ایف) کو ایسے رِیل بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے تاکہ نوجوانوں میں ایسے خطرناک رجحانات کوپیدا ہونے سے روکا جا سکے۔