Inquilab Logo

آسام: شدید بارش اور بجلی گرنے سے ۴؍ ہلاکتیں، سیکڑوں مکان تباہ

Updated: April 01, 2024, 9:59 PM IST | Guwahati

گزشتہ دن آسام میں موسلادھار بارش اور بجلی گرنے سے چار ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ۲۴؍ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ۲۴۳؍ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ گوہاٹی ایئرپورٹ پر پروازوں میں خلل۔ مرکز نے متاثرین کی امداد کا یقین دلایا۔

A woman removing belongings from her broken house. Photo: PTI
ایک خاتون اپنے ٹوٹے مکان سے سامان نکالتےہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

آسام میں اتوار کو بارش سے متعلق حادثات میں چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ طوفان کے ساتھ ریاست کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہوئی۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سخی بیگم لشکر، پنٹو چوہان، روپرام بسوماتری اور سمین مونڈل کے طور پر ہوئی ہے۔ چوہان اور بسوماتری کی موت بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ مونڈل، جس کی عمر چار سال تھی، جنوبی سلمارا، مانکاچار ضلع میں برہمپتر ندی میں ایک کشتی الٹنے کے بعدجاں بحق ہو گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ: گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا پر روک لگانے سے انکار

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق کشتی میں ۱۵؍افراد سوار تھے، جن میں سے دو لاپتہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر نے پیر کو کہا کہ کل ۴۵؍گاؤں شدید بارش اور طوفان کی زد میں آئے۔ چوبیس مکانات کو مکمل اور ۲۴۳؍ کو جزوی نقصان پہنچا۔ آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے ۶؍ افراد زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت نے متاثرہ لوگوں کی راحت اور باز آبادکاری کیلئے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

پی ٹی آئی کی اطلاع کے مطابق، اتوار کی شام کو گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شدید بارش کی وجہ سے بھی خلل پڑا کیونکہ اس کی چھت کا ایک حصہ اڑ گیا۔ چیف ایئرپورٹ آفیسر اُتپل باروہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’یہ بہت پرانا تھا اور اس کی شدت کو برداشت نہیں کر سکا جس کی وجہ سے چھت ٹوٹ گئی اور پانی اندر بہنے لگا۔ تاہم، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سب کچھ قابو میں ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۹؍ ہزار مریضوں کو غزہ سے فوری انخلاء کی ضرورت ہے: عالمی ادارہ صحت

انڈیگو، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے چلائی جانے والی پروازوں کو اگرتلا اور کولکاتا کی طرف موڑ دیا گیا۔ باروہ نے یہ بھی کہا کہ ہوائی اڈے کے باہر آئل انڈیا کمپلیکس میں ایک بڑا درخت طوفان کی وجہ سے اکھڑ گیا اور ایک سڑک پر رکاوٹ حائل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم فوری طور پر وہاں پہنچے اور ٹرمنل کو ایندھن کی ہموار فراہمی کیلئے سڑک کو صاف کیا۔ 
 واضح رہے کہ ہوائی اڈے کو اکتوبر ۲۰۲۱ءمیں آپریشنز، انتظام اور ترقی کی ذمہ داریوں کیلئے اڈانی گروپ کے حوالے کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK