Inquilab Logo Happiest Places to Work

سابق آسٹریلوی فوجی افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار

Updated: April 07, 2026, 10:14 PM IST | Canberra

آسٹریلیا کے سابق فوجی کو افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، آسٹریلوی دفاعی فورس کے ارکان کی جانب سے افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم پر۱۰؍ تحقیقات جاری ہیں جبکہ ۳۹؍ بند کر دی گئی ہیں۔

Former Australian soldier Robert Smith, accused of war crimes in Afghanistan. Photo: X
افغانستان میں جنگی جرائم کا ملزم سابق آسٹریلوی فوجی رابرٹ اسمتھ۔ تصویر: ایکس

آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے بتایا کہ منگل کو سڈنی ہوائی اڈے سے ایک سابق آسٹریلوی فوجی کو گرفتار کیا گیا اور اس پر افغانستان میں پانچ جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے جانے کی توقع ہے۔خصوصی تفتیش کار کے دفتر (OSI) اور آسٹریلوی وفاقی پولیس کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ۴۷؍ سالہ شخص پر۲۰۰۹ء سے۲۰۱۲ء کے درمیان صوبہ اروزگان میں پانچ قتل کے مقدمات چلائے جائیں گے۔اگرچہ بیان میں سابق فوجی کا نام نہیں لیا گیا، تاہم متعدد میڈیا رپورٹس نے اس کی شناخت بین رابرٹ اسمتھ کے طور پر کی ہے، جو آسٹریلیا کے سب سے زیادہ تمغے یافتہ فوجیوں میں سے ایک ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران: سیکڑوں امریکی فوجی زخمی، اسرائیلی اخراجات میں اضافہ، جنگی دباؤ بڑھ گیا

واضح رہے کہ آسٹریلیائی فوجی قانون کے مطابق اگر سزا ہوتی ہے تو قتل کے جنگی جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے۔دریں اثناء بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں آسٹریلوی دفاعی فورس کے ارکان کے مبینہ جنگی جرائم پر۵۳؍ تحقیقات شروع کی گئی تھیں، جن میں سے۳۹؍ اب فعال نہیں ہیں۔جبکہ چودہ تحقیقات اب بھی فعال ہیں، جن میں۱۰؍ جاری ہیں اور چار روکی جاچکی ہیں۔ بعد ازاں ایک تحقیق کے نتیجے میں سابق اسپیشل فورسیز کے ایک رکن پر جنگی جرم میں قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کی سماعت فروری۲۰۲۷ء میں مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ: ٹرمپ کی سخت دھمکیاں، ایران پر ممکنہ حملوں پر عالمی توجہ

یاد رہے کہ امریکہ کی قیادت میں متعدد ملکوں نے افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ میں اپنے فوجی روانہ کئے تھے، تاہم ان فوجیوں پر اکثر و بیشتر عام افغان شہریوں کو نشانہ بنانے کی شکایات آتی رہی ہیں۔ جن میں نہتے شہریوں پر گولی چلانا، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، اس کے علاوہ بچوں پر ظلم، بلا اشتعال فائرنگ شامل ہیں۔ جبکہ شاذ و نادر ہی ان جرائم کے مرتکب فوجیوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے، اب جب کے رابرٹ اسمتھ کو گرفتار کرکے اس پر مقدمہ چلایا جائے گا، اس مقدمے کے فیصلے کا انتظار رہے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK