Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا: برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستانی سب سے بڑے تارکین وطن بن گئے

Updated: May 02, 2026, 7:13 PM IST | Canberra

آسٹریلیا میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستانی سب سے بڑے تارکین وطن بن گئے، یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستانیوں نے انگریز تارکین وطن کو تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

A picture of an anti-immigrant protest in Australia. Photo: X
آسٹریلیا میں تارکین وطن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی ایک تصویر۔ تصویر: ایکس

 انگلستان میں پیدا ہونے والوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستانی اب آسٹریلیا میں سب سے بڑے تارکین وطن گروپ بن چکے ہیں۔ آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹسٹکس (ABS) کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تقریباً ۹۷۱۰۲۰؍ ہندوستانی نژاد افراد آسٹریلیا میں مقیم ہیں، جو کہ ۹۷۰۹۵۰؍ انگریز نژاد افراد سے قدرے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستانیوں نے انگریز تارکین وطن کو تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بعد ازاں تیسرا سب سے بڑا گروپ چین میں پیدا ہونے والے شہریوں کا ہے جن کی تعداد ۷۳۲۰۰۰؍ ہے، جبکہ اس کے بعد نیوزی لینڈکے شہریوں کی آبادی ہے، جو ۶۳۸۰۰۰؍ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ مسجد حملہ کیس: برینٹن ٹیرنٹ کی اپیل مسترد، عمر قید برقرار

 یاد رہےکہ ترک وطن افرادآسٹریلیا کی معیشت کے لیے ایک اہم محرک رہے ہیں اور اس نے ملک کو ۱۹۹۰ءکی دہائی کے اوائل سے کسادبازاری سے بچائے رکھا ہے، سوائے وبا کے دوران مختصر مندی کے۔ دریں اثناء اے بی ایس کے مطابق، ۲۰۲۵ءمیں بیرون ملک پیدا ہونے والے افراد کی شرح ۳۲؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ۲۰۲۲ء میں یہ ۲۹؍ اعشاریہ ۵؍ فیصد تھی۔دوسری جانب بڑھتے ہوئے مکانات کے بحران نے تارکین وطن کو ایک گرما گرم سیاسی مسئلہ بنا دیا ہے۔ اس مسئلے نے پاپولسٹ پارٹی ’’ون نیشن‘‘ کے لیے حمایت میں اضافہ کیا ہے، جس کی لیڈر پولین ہینسن طویل عرصے سے تارکین وطن کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آئرلینڈ جیل بحران: افسران نے قیدیوں کی بڑھتی تعداد کو ’’قومی اسکینڈل‘‘ قرار دیا

واضح رہے کہ ہندوستان سے ترک وطن کرنے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں بہتر زندگی کی تلاش، تعلیم، روزگار، کاروبار، شادی جیسے عوامل شامل ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے آسٹریلیا جانے والے افراد تعلیم مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا ہی روزگار تلاش کرکے وہیں آباد ہوجاتے ہیں، اس کے علاوہ کئی امیر افراد بہتر زندگی اور تحفظ کی تلاش میں آسٹریلیا کا انتخاب کرتے ہیں، اس کے علاوہ روزگار کے اور کاروبار کے بہتر مواقع کی تلاش میں کئی ہندوستانی آسٹریلیا جانے کے بعد وہیں آباد ہوگئے، ان تمام عوامل نے اس ملک میں ہندوستانیوں کی آبادی کے اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK