• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء: ایلسا جیکموٹ کا تاریخی الٹ پھیر

Updated: January 18, 2026, 5:03 PM IST | Melbourne

فرانس کی ۶۰؍ ویں نمبر کی غیر معروف کھلاڑی ایلسا جیکموٹ نے آسٹریلین اوپن میں سب کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے نمبر۲۰؍ سیڈ مارٹا کوستیوک کو ایک ناقابلِ یقین مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

Elsa.Photo:INN
ایلسا۔ تصویر:آئی این این

 فرانس کی ۶۰؍ ویں نمبر کی غیر معروف کھلاڑی ایلسا جیکموٹ نے آسٹریلین اوپن میں سب کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے نمبر۲۰؍ سیڈ مارٹا کوستیوک کو ایک ناقابلِ یقین مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ یہ مقابلہ ٹینس کی تاریخ (اوپن ایرا) کا پہلا میچ بن گیا ہے جو ٹریپل ٹائی بریک  (تینوں سیٹ ٹائی بریکر پر ختم ہوئے) پر منتج ہوا۔
ایلسا جیکموٹ ایک موقع پر پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی ۳۔۵؍ سے پیچھے تھیں، لیکن انہوں نے شاندار ہمت کا مظاہرہ کیا اور مقابلہ ۷۔۶، ۶۔۷، ۶۔۷؍سے۳؍ گھنٹے اور۳۱؍ منٹ (سیزن کا اب تک کا سب سے طویل میچ) جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں ۵۔۶؍ کے اسکور پر جیکموٹ نے ایک میچ پوائنٹ  بچایا اور پھر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
یوکرینی کھلاڑی مارٹا کوستیوک، جنہوں نے اس سال کا آغاز شاندار فتوحات کے ساتھ کیا تھا، جیکموٹ کے دفاع کے سامنے بے بس نظر آئیں۔ اگرچہ انہوں نے ۶۷؍ ونرز لگائے، لیکن ان کی۶۸؍ غیر ضروری غلطیاں  ان کی شکست کا باعث بنیں۔ میچ کے آخری لمحات میں وہ ٹخنوں کی تکلیف کا شکار بھی ہوئیں، جس کے باوجود انہوں نے مقابلہ جاری رکھا لیکن آخری ٹائی بریکر میں شکست سے نہ بچ سکیں۔
ٹورنامنٹ کے دیگر مقابلوں میں یولیا پوتنسیوا نے بیٹریز حداد مایا کو شکست دے کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔ جیت کے بعد پوتنسیوا کا روایتی رقص اور شائقین کو منفرد انداز میں سلام کرنا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔دوسری جانب، سابق ومبلڈن چیمپئن اور نمبر ۳۲؍سیڈ مارکیٹا وانڈروسووا کندھے کی تکلیف کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ وانڈروسووا نے اپنے بیان میں کہا کہ صحت کو ترجیح دینا ان کے لیے مشکل مگر ضروری فیصلہ تھا۔

یہ بھی پڑھئے:گھریلو سطح پر طلب مضبوط، عام بجٹ میں اصلاحات کے تسلسل پر توجہ ہو: سی آئی آئی

چناسوامی اسٹیڈیم کو آئی پی ایل میچ کی میزبانی کے لیے مشروط اجازت
 گزشتہ برس۴؍ جون کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پیش آنے والے بھگدڑ کے افسوسناک واقعہ  کے باوجود کرناٹک حکومت نے بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کی میزبانی کے لیے اسٹیڈیم کو مشروط منظوری دے دی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن  کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی اور ان پر کیے گئے ’’بھروسے‘‘ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی معائنے اور کمیٹی رپورٹوں کے بعد یہ اجازت دی گئی ہے، تاہم حفاظتی شرائط پر سختی سے عمل درآمد لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:افریقن کپ آف نیشنز: نائیجیریا نے مصر کو ہرا کر تیسری پوزیشن چھین لی

وزیر داخلہ نے بتایا کہ بھگدڑ کے واقعہ کے بعد جسٹس کنہا کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اسٹیڈیم میں اصلاحات کے لیے اہم سفارشات پیش کی تھیں۔ جی پرمیشور کا کہنا تھا کہ چونکہ آئی پی ایل کا آغاز مارچ میں ہونا ہے، اس لیے کابینہ نے قلیل مدتی اور طویل مدتی  حفاظتی اقدامات پر غور کیا ہے۔ آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے اسوسی ایشن کو پہلے قلیل مدتی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیڈیم میں کام شروع ہو چکا ہے اور تمام داخلی و خارجی راستوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK