Inquilab Logo Happiest Places to Work

بحرین نے جنگ کے دوران ایران کیلئے ’’ہمدردی‘‘ کے سبب ۶۹؍ افراد کی شہریت منسوخ کی

Updated: April 28, 2026, 10:14 PM IST | Manama

بحرین نے جنگ کے دوران ایران کیلئے ’’ہمدردی‘‘ کے اظہار کے سبب ۶۹؍ افراد کی شہریت منسوخ کردی، حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ جنگ کے دوران ایران کے لیے ہمدردی اور تعریف کے اظہار پر کی گئی۔

Many people expressed joy over the Iranian attacks targeting US military bases. Photo: X
امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں پر متعدد افراد نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ تصویر: ایکس

بحرین نے پیر کو کہا کہ اس نے۶۹؍ افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے، جن میں خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ جنگ کے دوران ایران کے لیے ہمدردی اور تعریف کے اظہار پر کی گئی۔بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق،’’ ان افراد کی شہریت اس لیے منسوخ کی گئی جنہوں نے ایران کے مخالفانہ اور مجرمانہ اقدامات کے لیے ہمدردی اور تعریف کا اظہار کیا تھا۔‘‘ایجنسی نے مزید بتایا کہ اب تک ان کے خاندانوں سمیت کل تعداد۶۹؍ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ مارچ میں بحرین کی اعلیٰ فوجداری عدالت نے ان افراد کے خلاف پہلی سماعت کی جن پر ایران کے حملے کے اقدمات کو فروغ دینے اور ان کی تعریف کرنے کا الزام تھا۔تاہم ایجنسی نے ملزمان کی تعداد واضح نہیں کی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: ڈجیٹل پے منٹس کی خلل نے زندگی مفلوج کردی، کھانا اور نقل و حمل متاثر

ذہن نشین رہے کہ ۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر مشترکہ حملے کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت متعدد لیڈران کی شہادت ہوئی تھی، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور دیگر علاقائی ممالک میں امریکی اثاثوں کے حامل ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔ان میں وہ تمام خلیجی ممالک شامل تھے جنہوں نے امریکی حملے میںسہولت کاری کی تھی،جیسے قطر، عرب امارات، سعودی عربیہ، کویت وغیرہ۔ مزید برآں اس وقت ایرانی حملوں کا نشانہ امریکی فوجی اڈے تھے،جن کی تباہی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا تھا، جو ان کے ملک میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی کے خلاف نفرت کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ جبکہ بحرین حکومت کا حالیہ اقدام اسی اظہار خوشی کو بنیاد بنا کر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے ایران کو پائپ لائنز کی تباہی کی وارننگ دی؛ تہران کی جانب سے ’چار گنا‘ جوابی حملے کی دھمکی

 یہ بھی یاد رہے کہ امریکی واسرائیلی کارروائیوں میں۳۳۰۰؍ سے زائد ایرانی ہلاک ہوئے، اس سے قبل کہ واشنگٹن اور تہران نے پاکستان کی ثالثی میں۸؍ اپریل کو دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ۔ اگرچہ یہ جنگ بندی۲۲؍ اپریل کو ختم ہونی تھی، لیکن امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے۲۱؍ اپریل کو پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی درخواست پر اسے غیر معینہ مدت کے لیے بڑھانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK