Inquilab Logo Happiest Places to Work

باونکولے کے نام سیکڑوں ایکڑ زمین ہونے کا دعویٰ، ویڈیو بنانے والے پر کارروائی

Updated: April 05, 2026, 10:25 AM IST | Ali Imran | Mumbai

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر محصولات اور ان کے اہل خانہ کے نام ۱۱۴۷؍ ایکڑ زمین ہے ، ناگپور میں ایک شخص کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا گیا۔

Chandrashekhar Bawankule: There is land, but not that much. Photo: INN
چندر شیکھر باونکولے: زمین ہے مگر اتنی نہیں۔ تصویر: آئی این این

بی جے پی پارٹی کے سینئر لیڈر و وزیر محصولات چندر شیکھر باونکولے اور ان کے کنبہ کے افراد کے نام پر ہزاروں ایکڑ زمین ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ناگپور کے کوراڈی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پورا واقعہ ہیکٹر اور ایکڑ کی پیمائش میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کاسمیٹک اشیاء فروخت کرنے کا الزام، ۲؍ دکاندار گرفتار

اطلاع کے مطابق رامیشور دریکر نامی شخص نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے الزام لگایا تھا کہ وزیر محصول چندر شیکھر باونکولے اور ان کے خاندان کے پاس ۱۱۴۷ ایکڑ زمین ہے، اس پوسٹ سے سوشل میڈیا پر ہلچل پیدا ہوگئی اور یہ پوسٹ پوری ریاست میں وائرل ہوگئی۔ بہت سے لوگوں نے اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا۔ یہ خبر جب باونکولے تک پہنچی تو انہوں نے اپنے اور خاندان کے بارے میں معاشرے میں غلط خبر پھیلانے والے کے خلاف ایکشن لیا اور رامیشور دریکر کے خلاف جمعہ کی رات دیر گئے کوراڈی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند ۲۰۲۳ کی دفعہ ۷۸ (۱) (ii) اور ۳۵۶ (۲) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق یہ معاملہ نکھل رام چندر انگلے کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو آزادانہ طور پر کام کرنا چاہئے: جسٹس بی وی ناگرتنا

فیس بک پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو میں رامیشور دریکر نے دعویٰ کیا تھا کہ ۱۱۴۷ ایکڑ زمین ریونیو منسٹر باونکولے اور ان کے خاندان کے نام ہے۔ اس ویڈیو کو ۳۱؍مارچ سے ۳؍اپریل کے درمیان بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا۔ نکھل انگلے نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس دعوے سے سماج میں غلط پیغام گیا ہے اور باونکولے خاندان کو بدنام کیا گیا ہے۔ انگلے کی شکایت کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کامٹی شہر تحصیل دفتر کے ذریعہ جاری کردہ سرکاری مصدقہ ذرائع کے مطابق، وزیر محصول چندر شیکھر باونکولے اور ان کے خاندان کے نام پر کل زمین صرف ۲۸ء۴۴؍ایکڑ ہے۔ یہ زمین مختلف دیہاتوں اور سروے نمبروں میں رجسٹرڈ ہے۔ نتیجتاً ۱۱۴۷ یکڑ کا دعویٰ سراسر غلط اور گمراہ کن ثابت ہوا۔ دوسری طرف کہا جارہا ہے کہ آر ٹی آئی کارکن وجے کمبھار نے یہ معلومات حاصل کرکے ہیکٹر اور ایکڑ کی پیمائش میں غلطی کی وجہ سے کیا ہے۔ چندر شیکھر باونکولے اور ان کے خاندان کے ہزاروں ایکڑ اراضی کے بارے میں سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کیلئے کوراڈی پولس اسٹیشن میں بالآخر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ وجے کمبھار نے بھی اس اس معاملے وضاحت دی ہے اور کہا ہے کہ ایسا ایکڑ کے بجائے غلطی سے ہیکٹر پڑھنے کی وجہ سے ہوا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK