• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیڑ-پونے براہِ راست ریل سروس کا آغاز، سونیتراپوار نے ہری جھنڈی دکھائی

Updated: September 18, 2026, 12:18 PM IST | Inquilab News Network | Beed

مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کے موقع پر ثقافتی اور تعلیمی شعبے سے متعلق دو اہم منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔

Deputy Chief Minister Sunetra Pawar. Photo: INN
نائب وزیراعلیٰ سونیترا پوار۔ تصویر: آئی این این

مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کے موقع پر بیڑ کے عوام کیلئے بیڑ-پونے براہِ راست ریلوے سروس کا باقاعدہ آغاز نائب وزیر اعلیٰ اور بیڑ ضلع کی نگراں وزیر سونیترا اجیت پوار کے ہاتھوں ہری جھنڈی دکھا کر کیا گیا۔ کئی دہائیوں سےاس کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔  جمعرات کو جیسے ہی ’ریل نمبر زیرو ون فور زیرو ون روانگی کے لیے تیار ہے‘ کا اعلان اسٹیشن پر، تالیوں اور نعروں سے احاطہ گونج اٹھا۔ اس موقع پر بیڑ کے عوام میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:سی جے پی سربراہ ابھیجیت دِپکے کا ایٹاپلّی تعلقے کی ضلع پریشد پرائمری اسکول کا دورہ

ریلوے سروس کے آغاز کے ساتھ ہی بیڑ کے ثقافتی اور تعلیمی شعبے سے متعلق دو اہم منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش اور دھانورا روڈ پر ’پنڈھری‘ کے مقام پر سائنس پارک و تارامنڈل منصوبے کا بھومی پوجن کیا گیا۔ اس اہم تقریب میں رکن پارلیمنٹ بجرنگ سونونے، اراکین اسمبلی پرکاش سولنکے اور وجے سنگھ پنڈت، نائب وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری ڈاکٹر راجیش دیشمکھ، ضلع کلکٹر وویک جانسن، ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جتن رحمان اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نونیت کاوت سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ریاستی حکومت نے جرنگے کو پھر منالیا، بھوک ہڑتال ختم

سونیترا پوار نے اس موقع پر آنجہانی اجیت دادا پوار کے خواب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیڑ ضلع کے نگراں وزیر کی حیثیت سے انہوں نے ریلوے رابطے کو ہمیشہ ترجیح دی تھی۔ گزشتہ سال پونے تک ریلوے سفر کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج پورا کرتے ہوئے ہمیں خاص فخر محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند ماہ میں بیڑ سے پنویل تک براہِ راست ریلوے سروس شروع کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کیلئے۸؍کروڑ۱۹؍ لاکھ روپے کا انتظامی فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ پرانی عمارت کی دیواروں کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں جدید ساؤنڈ اور لائٹنگ سسٹم، ساؤنڈ ایکوسٹکس، مرکزی ایئر کنڈیشننگ، آرام دہ نشستوں اور جدید گرین رومز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK