Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس آئی آر کے حوالے سے گمراہ کن پیغامات سے ہوشیار رہیں

Updated: July 18, 2026, 1:52 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

فرضی پیغامات میں درج نمبروں سے رابطہ کرنے اور مالی لین دین کرنے سے گریز کریں: چیف الیکٹورل آفیسر کی اپیل۔

Maharashtra Chief Electoral Officer S. Chokalingam. Photo: INN
مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکلنگم۔ تصویر: آئی این این

ممبئی شہر اور مضافات سمیت پورے مہاراشٹر میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی ’ایس آئی آر ۲۰۲۶ء‘ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے دیکھا گیا ہے کہ کچھ ووٹرز کو وہاٹس ایپ کے ذریعے فرضی اور گمراہ کن پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔اس کے پیش نظر مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکلنگم نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے پیغامات کا جواب نہ دیں اور ان کے ساتھ کوئی مالی لین دین نہ کریں۔

یہ بھی پڑھئے: جوگیشوری ٹرمنس آئندہ سال شروع ہونے کی امید

فرضی پیغام میں کیا کہا گیا ہے؟ 

اس سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی آر کے حوالے سے دیکھا گیا ہے کہ کچھ ووٹرز کو وہاٹس ایپ کے ذریعے جعلی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ان پیغامات میں انہیں ایک موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کیلئے کہا گیا  ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹر رجسٹریشن کے لئے جمع کرائے گئے دستاویزات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، ووٹر لسٹوں پر خصوصی نظر ثانی۲۰۲۶ءپروگرام کے تحت ۳۰؍ جون سے ۲۹؍ جولائی ۲۰۲۶ءتک بوتھ لیول آفیسر( بی ایل او) گھر گھر جاکرفارم تقسیم کر رہے ہیں اور فارم پُر بھی کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: حج ۲۰۲۷ء کیلئے ریاستی سطح پر اب تک ۱۹؍ ہزار درخواستیں موصول

چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکلنگم نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اپنی کسی بھی خدمات کیلئے کوئی فیس نہیں لیتا ہے۔انتخابی فہرستوں کے خصوصی نظر ثانی ایس آئی آر ۲۰۲۶ءکے سلسلے میں اس طرح کے فرضی پیغامات کا جواب نہ دیں،کسی بھی شخص کو بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، او ٹی پی یا دیگر ذاتی معلومات بھی نہ بتائیںاور نہ کوئی مالی لین دین کریں۔ صرف الیکشن کمیشن آف انڈیا/چیف الیکٹورل آفیسر کی آفیشل ویب سائٹ یا سوشل میڈیا کے ذریعے اور بی ایل او، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسریا الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرکی سرکاری ہدایات پر بھروسہ کریں۔ شبہ ہونے پر ووٹر ہیلپ لائن نمبر۱۹۵۰؍پر یا قریبی ووٹر رجسٹریشن آفیسرکے دفتر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اسمبلی حلقہ کے اعتبار سے ہیلپ لائن کی فہرست چیف الیکٹورل آفیسر ، مہاراشٹر کی ویب سائٹ :

ceoelection.maharashtra.gov.in

پر د ی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK