Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بے نقاب

Updated: June 26, 2026, 12:20 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

۷۷۲؍ سلنڈر ضبط، رہائشی آبادی کے قریب اتنی بڑی مقدار میں سلنڈروں کا ذخیرہ قوانین کی خلاف ورزی۔

A scene from the raid on a warehouse called `Shri Ram Traders`. Photo: INN
’شری رام ٹریڈرس‘ نامی گودام پر چھاپہ مارنے کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

شہر کے مضافاتی علاقے میں گھریلو گیس سلنڈروں کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں محکمہ خوراک و شہری رسد کی ریاستی ویجلنس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے۷۷۲؍ گیس سلنڈر ضبط کر لئے۔ حکام کے مطابق رہائشی آبادی کے قریب اتنی بڑی مقدار میں سلنڈروں کا ذخیرہ نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی  ہے بلکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں سیکڑوں افراد کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ریاستی محکمہ خوراک و شہری رسد کو اطلاع ملی کہ بھیونڈی سے متصل کھونی گاؤں کی حدود میں واقع میٹھ پاڑہ کے ایک گودام میں بڑی تعداد میں گھریلو گیس سلنڈر جمع کئے گئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی محکمہ خوراک و شہری رسد  کارروائی کنٹرولر چندرکانت ڈانگے کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ نائب کنٹرولر گنیش بیلّالے اور دیگر افسران نے  ’شری رام ٹریڈرس‘ نامی گودام پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران ایچ پی گیس، بھارت گیس اور انڈین گیس کمپنیوں کے ۵؍ کلو وزنی۶۹۲؍ بھرے ہوئے اور۸۰؍ خالی سلنڈر برآمد ہوئے۔ اس طرح ضبط شدہ سلنڈروں کی مجموعی تعداد۷۷۲؍تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: چلتی لوکل ٹرین میں نوجوان کےقتل کا ملزم۳۰؍ جون تک پولیس تحویل میں

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ متعلقہ دکاندار کے پاس صرف۲۰؍ چھوٹے گیس سلنڈر رکھنے کی اجازت تھی۔ اس کے باوجود اس نے قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیکڑوں سلنڈر جمع کر رکھے تھے۔ 

محکمہ خوراک و شہری رسد نے ضبط شدہ سلنڈروں کو اپنی تحویل میں لے کر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK