Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : میونسپل کمشنر کا محکمۂ صفائی کے کیبن کا دورہ

Updated: July 25, 2026, 1:53 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

۲۱؍میں سے ۱۵؍غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس۔

Municipal Commissioner Anmol Sagar giving instructions over the phone. Photo: INN
میونسپل کمشنر انمول ساگر فون پر ہدایت دیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

یہاں صفائی ملازمین کی غیر حاضری اور وقت سے پہلے ڈیوٹی چھوڑنے کی مسلسل شکایات کے بعد  میونسپل کمشنر انمول ساگر محکمۂ صحت کے صفائی ملازمین کے کیبن میں اچانک پہنچ گئے۔ معائنے کے دوران ۲۱؍ میں سے ۱۵؍صفائی ملازمین بغیر اجازت غیر حاضر پائے گئے، جس پر کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے اور متعلقہ صفائی انسپکٹر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دئیے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: غیر منظور شدہ۵؍ اسکولوں کے خلاف شکایت درج

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو کافی عرصے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ بعض صفائی ملازمین باقاعدگی سے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے، جبکہ کئی ملازمین حاضری درج کرانے کے بعد مقررہ وقت سے پہلے ہی اپنی ڈیوٹی ختم کرکے چلے جاتے ہیں۔ عوامی نمائندوں اور شہریوں نے بھی اس سلسلے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

کمشنر کی اس اچانک کارروائی کے بعد محکمۂ صفائی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ میونسپل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو بہتر صفائی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملازمین کی حاضری اور کارکردگی پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK