Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: ڈیڑھ ٹن ایکسپائری غذائی اشیاء ضبط، ۲؍ افراد پر مقدمہ

Updated: June 26, 2026, 12:32 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

رکنِ اسمبلی رئیس شیخ نے مطالبہ کیا تھا کہ بھیونڈی کے گوداموں سےایکسپائری اشیاء کی فروخت پر فوری روک لگائی جائے۔

Expired goods seized from a warehouse in Bhiwandi. (Photo: Inquilab)
بھیونڈی کے گودام سے ضبط شدہ ایکسپائری اشیاء۔ (تصویر: انقلاب)

بھیونڈی میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے امیزون ریٹیل کے گودام سے تقریباً ڈیڑھ ٹن ایکسپائری غذائی اشیاء ضبط کر لیں۔ اس معاملے میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرولی گاؤں میں واقع گودام پر ایف ڈی اے کے افسر اروند کوڈلیکر کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا جہاں بڑی مقدار میں ایکسپائری غذائی اشیاء برآمد ہوئیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان اشیاء کو تلف کرنے کے لئے آر کے ٹریڈرس نامی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا تھا لیکن مبینہ طور پر جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعے انہیں تلف شدہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: چلتی لوکل ٹرین میں نوجوان کےقتل کا ملزم۳۰؍ جون تک پولیس تحویل میں

اس سلسلے میں آر کے ٹریڈرس کے کے رحمان اور امیزون کے علاقائی افسر سومیشور کوننور کے خلاف کونگاؤں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

معلوم ہوکہ حال ہی میں بھیونڈی کے کھنڈوپاڑہ علاقے میں شاورما کھانے کے بعد۱۲۰؍ سے زائد افراد کے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد شہر میں غیر معیاری اور ایکسپائری غذائی اشیاء کی فروخت کا مسئلہ شدت سے زیر بحث آیا۔ رکنِ اسمبلی رئیس شیخ نے مہاراشٹر اسمبلی کے جاری مانسون اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بھیونڈی کے گوداموں سےایکسپائری اشیاء کی دوبارہ فروخت کے دھندے پر فوری روک لگائی جائے۔ رئیس شیخ نے الزام عائد کیا کہ ایکسپائری غذائی اشیاء کو دوبارہ فروخت کے لئے بازار میں لایا جا رہا تھا، جو عوامی صحت کےلئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے معاملے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایف ڈی اے کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران بھیونڈی کے مختلف گوداموں سے ۴۵؍  لاکھ روپے مالیت کی ایکسپائریغذائی اشیاء کا ذخیرہ ضبط کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK