بہار کے روہتاس میں ایک مسلم خاتون نے اپنے شوہر کے قتل اور ملزمین کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں سے پریشان ہوکر دو بچوں سمیت خود کشی کرلی، پولیس نے ۴؍ ملزمان کو گرفتار کیا ہے، اور مزید کی تلاش جاری ہے۔
EPAPER
Updated: April 01, 2026, 6:04 PM IST | Patna
بہار کے روہتاس میں ایک مسلم خاتون نے اپنے شوہر کے قتل اور ملزمین کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں سے پریشان ہوکر دو بچوں سمیت خود کشی کرلی، پولیس نے ۴؍ ملزمان کو گرفتار کیا ہے، اور مزید کی تلاش جاری ہے۔
بہار کے ضلع روہتاس میں ایک مسلمان خاتون نے منگل کو مبینہ طور پر اپنے دو نابالغ بچوں کے ساتھ زہر کھا کر خودکشی کر لی، جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ شوہر کے قتل اور ملزمان کی جانب سے بعد میں ملنے والی دھمکیوں کے صدمے کو برداشت نہ کر سکی۔واضح رہے کہ اتوار کی رات ریشما خاتون نے اپنی چار سالہ بیٹی طیبہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹے حمزاد کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر زہر کھا لیا۔ صبح پڑوسیوں کو کافی دیر تک گھر میں کوئی ہل چل نہ دیکھ کر شک ہوا۔گھر میں داخل ہونے پر انہوں نے تینوں کو بے ہوش پایا اور انہیں ساسارام کے راج کالونی کے ایک نجی شفاخانے میں منتقل کیا۔ حالت بگڑنے پر انہیں وارانسی میں علاج کے لیے بھیجا گیا، جہاں ریشما خاتون نے دم توڑ دیا۔جبکہ اس کے دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایک ہی گھر کے ۲؍ بیٹے ایک کے بعد ایک حادثے کا شکار ، ایک کی موت
دریں اثناء روہتاس کے ایس پی روشن کمار نے ریشما کی موت کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ۳۲؍ سالہ حسن رضا خان، جو ریشما کے شوہر تھے، کو۲۴؍ مارچ کو زمین کے تنازع پر ریاستی ہائی وے پر قتل کر دیا گیا تھا کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔خبروں کے مطابق، حملہ آوروں نے ان کے ہاتھ پاؤں باندھے، انہیں ہائی وے پر گھسیٹا اور عوام کے سامنے بری طرح پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ اس حملے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ بعد ازاں پولیس نے آٹھ ملزمان میں سے اب تک چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بریلی: مسلم نوجوان سے مارپیٹ، توہین اورغیر اسلامی نعرے لگوائے، کلیدی ملزم گرفتار
خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل خوف میں زندگی گزار رہے ہیں اور ابھی تک فرار ملزمان کی طرف سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔حتیٰ کہ ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ حکام نے باقی ملزمان کے لیے گرفتاری کے وارنٹ حاصل کر لیے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔تاہم یہ مبینہ خودکشی شوہر کے قتل اور اس کے بعد خاندان کو درپیش دھمکیوں کے نفسیاتی صدمے سے منسوب کی جا رہی ہے۔