Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائیک ٹیکسی سروس : سائبر ڈپارٹمنٹ نے ایپل اور گوگل کو نوٹس جاری کیا

Updated: May 21, 2026, 10:59 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ایک طرف مہاراشٹر حکومت نے ایپ کی مدد سے چلائی جانے والی بائیک ٹیکسی سروس کو بند کرنے یا اس پر کنٹرول میں ناکامی کے بعد ایپل اور گوگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اولا، اوبر اور ریپڈو جیسے ایپ کو پلیٹ فارم سے ہٹانے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔

Bike Taxi.Photo:INN
بائیک ٹیکسی۔ تصویر:آئی این این
ایک طرف مہاراشٹر حکومت نے ایپ کی مدد سے چلائی جانے والی بائیک ٹیکسی سروس کو بند کرنے یا اس پر کنٹرول میں ناکامی کے بعد ایپل اور گوگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اولا، اوبر اور ریپڈو جیسے ایپ کو پلیٹ فارم سے ہٹانے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ وہیں دوسری طرف بائیک ٹیکسی سروس پر سختی سے کارروائی کرنے اورنظر رکھنے کیلئے ترتیب کردہ پالیسی میں مزید تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
 
 
ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایپ کے ذریعہ چلائی جانے والی بائیک ٹیکسی سروس پر نگاہ رکھنے اور اس پر کنٹرول کرنے کے مقصد سے مخصوص ایپ تیار کرنے کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس ایپ میں ’جیو فینسنگ سسٹم‘ شامل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ حکومت کا اس پر کنٹرول رہے ۔ مخصوص ایپ تیار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بائیک ٹیکسی چلانے والے رپیڈو، اولا اور اوبر جیسے ایگریگیٹرجو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان پر فوری کارروائی کی جاسکے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ مذکورہ ایپ سروس کے خلاف مسلسل کارروائی کرنے کے باوجود جب اسے بند کرنے میں ناکام رہا تو محکمہ نے سائبر ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ گوگل اور ایپل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اولا ، اوبر اور رپیڈو کے ایپس کو ان کے پلیٹ فارم سے ہٹانے کی ہدایت دی تھی ۔ وہیں گوگل نے حکومت کی ہدایت پر مذکورہ ایپس ہٹا دی لیکن مذکورہ ایپ کے ذریعہ فراہم کی جانے والی چار پہیہ سروس کے متاثرہ ہونے پر حکومت کی ہی مداخلت پراسےبحال کردیا۔ اس ضمن میںمحکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک سینئر افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ’’بائیک ٹیکسی سروس فراہم کرنے والے ایگریگیٹراور آپریٹرز مبینہ طور پربنائی جانے والی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں۔ آپریٹرز الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی استعمال نہیں کرتے، سبز اورپیلے رنگ کی رجسٹریشن پلیٹس نہیں لگاتےاور نہ ہی ڈرائیور اور مسافر کے درمیان سیفٹی ڈیوائیڈر لگانا وغیرہ جیسے جاری کردہ حکم پرتعمیل کرتےہیں۔یہی نہیں ایگریگیٹر ڈرائیورکے انتخاب کے طریقہ کارپر عمل نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی انشورنس اورخواتین کے تحفظ سے متعلق ہی کوئی ٹھوس اقدامات کیا ہے ۔‘‘
 
 
وہیں اس ضمن میں جمعہ کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے ایگریگیٹرو آپریٹرز کو بائیک ٹیکسی سروس سے متعلق بنائی گئی پالیسی پر اپنے اعتراضات اور مطالبات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK